نبوتِ محمدی کا ثبوت

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ثبوت، دوسرے پیغمبروں کی طرح، یہ ہے کہ آپ کی زندگی ایک تاریخی استثنا (historical exception)کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ کی یہی استثنائی حیثیت ہے، جس کو قرآن کی سورة الاسراء(17:79) میں  ’مقامِ محمود‘ (praised state)  بتایا گیا ہے۔ مقامِ محمود سے مراد مقامِ اعتراف ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو انسانوں کے درمیان اعترافِ کامل کا درجہ حاصل ہوگا۔ آپ کے گرد ایسی استثنائی تاریخ اکھٹا ہوگی کہ خود انسان کے اپنے مانے ہوئے معیار کے مطابق، آپ کی نبوت ایک مسلّمہ نبوت بن جائے گی۔

قرآن میں  ’مقامِ محمود‘ کی آیت سے مراد، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ آپ کے بارے میں  مشہور امریکی مصنف ڈاکٹر مائکل ہارٹ نے اپنی کتاب میں  لکھا ہے — آپ تاریخ کے واحد شخص ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے، مذہبی سطح پر بھی اور دنیوی سطح پر بھی:

He was the only man in history who was supremly successful on both the religious and secular levels.

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں  لوویسٹ پوائنٹ (lowest point) 610 ء کے بعد آیا، جب کہ مکہ کی ایک غیر مسلم خاتون اُمِّ جمیل نے آپ کے پاس آکر آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:  مُذمَّماً أبینا، یعنی تم ایک قابلِ مذمت شخص (condemned person) ہو، ہم تم کو  ماننے سے انکار کرتے ہیں(مستدرک الحاکم، حدیث نمبر 3376)۔ اِس کے تقریباً ساڑھے تیرہ سو سال بعد 1978 میں  آپ کی زندگی کا ہائیسٹ پوائنٹ (highest point)آیا، جب کہ امریکا کے ایک غیر مسلم اسکالر ڈاکٹر مائکل ہارٹ نے 570 صفحے کی ایک کتاب (The 100) میں  اعلان کیا کہ— محمد پوری انسانی تاریخ کے سب سے زیادہ کامیاب انسان تھے۔

ڈاکٹر مائکل ہارٹ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سب سے زیادہ کامیاب انسان (supremely successful)کا لفظ استعمال کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں  اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پوری انسانی تاریخ میں  ایک استثنا (exception) کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہر لحاظ سے آپ تمام انسانوں کے درمیان کامل طورپر ایک منفرد حیثیت کے مالک ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom