دعوت امتِ مسلمہ کا مشن

شہادت ایک عظیم عمل ہے۔ جو لوگ شہادت کا عمل انجام دیں ، ان کے لیے اللہ کے یہاں عظیم درجات ہیں۔ ان کو جنت کے اعلیٰ درجات میں  جگہ ملے گی۔ شہادت کیاہے۔شہادت عین وہی چیز ہے جس کو دعوت کہا جاتا ہے۔ یعنی اللہ کے پیغام کو پرامن طور پر اللہ کے بندوں تک پہنچانا۔ زندگی کی حقیقت (reality of life) سے انسان کو اُس کی قابلِ فہم زبان میں  باخبر کرنا ۔ شہادت یا دعوت کا مقصد یہ ہے کہ جس شخص کے اندر طلب ہو وہ اللہ کے نقشۂ تخلیق کو جان لے، اور جس کے اندر طلب نہ ہو اس پر اللہ کی حجت قائم ہوجائے، اس کو یہ موقع نہ رہے کہ وہ آخرت کے دن یہ کہہ سکے کہ ہم کو یہ خبر ہی نہ تھی کہ خالق کا مطلوب ہمارے بارے میں  کیا تھا۔ شہادت یا دعوتی مشن کو قرآن میں  مختلف الفاظ میں  بیان کیا گیا ہے، مثلاً تبلیغ (5:67) یاانذار و تبشیر ( 4:165)، وغیرہ۔

شہادت کا لفظی مطلب گواہی دینا (to witness) ہے۔ شہادت اور دعوت دونوں کا مفہوم ایک ہی ہے۔ لیکن شہادت کے لفظ میں  مبالغہ کا مفہوم پایا جاتا ہے، یعنی دعوت کے کام کو اس طرح کامل صورت میں  انجام دینا کہ آدمی کا پورا وجود دعوت کا مکمل اظہار بن جائے۔

یہی شہادت ہے۔ شہادت کا یہ تصور قرآن میں  اجنبی (alien)ہے کہ شہادت کے دو درجے ہیں— قولی شہادت اور عملی شہادت۔ یعنی تقریر اور تحریر سے شہادت کی ذمے داری ادا کرنا کافی نہیں۔ ضرورت ہے کہ مکمل نظام قائم کرکے لوگوں کے سامنے اس کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔ یہ نظامی تصورِ شہادت نہ قرآن میں  کہیں مذکور ہے، اور نہ پیغمبروں میں  سے کسی پیغمبر نے اس کو انجام دیا، حتیٰ کہ پیغمبر آخر الزماں نے بھی نہیں۔

 پیغمبر ِ اسلام صلي الله عليه وسلم شاہد تھے(الاحزاب، 33:45) ۔آپ نے بلاشبہ کامل معنوں میں  شہادتِ حق کا کام انجام دیا۔ مگر آپ نے ایسا نہیں کیا کہ مکمل نظام کا عملی مظاہرہ کرکے شہادت کا فریضہ انجام دیں، نہ مکی دور میں  نہ مدنی دور میں ۔ حقیقت یہ ہے کہ شہادت کا یہ کام ، ایک ایسا کام ہے، جس کو ’’ قول‘‘ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ داعی کامل معنوں میں  ناصح اور امین (الاعراف، 7:68) ہو، یعنی مدعو کی نسبت سے کامل خیرخواہ (well-wisher)، اور اللہ کی نسبت سے کامل امانت دار (honest)۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom