غیر معمولی کامیابی

ڈاکٹر مائکل ہارٹ نے اپنی کتاب (The 100)  میں  لکھا ہے کہ پیغمبر اسلام نے نہ صرف مذہبی سطح پر، بلکہ سیکولر سطح پر بھی استثنائی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اعلیٰ کامیابی کے معاملے میں  پوری انسانی تاریخ میں  محمد کا کوئی ہم سر نہیں۔ اِس سلسلے میں  اُن کے چند جملے یہ ہیں:

The most astonishing series of conquests in human history (p. 35). The largest empire that the world had yet seen (p. 35). The most influential political leader of all time (p. 39). It is this unparalleled combination of secular and religious influence which I feel entitles Muhammad to be considered the most influential single figure in human history (p. 40).

یعنی محمد کی کامیابی پوری تاریخ میں  عجیب ترین سلسلۂ فتوحات کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے  اور اُن کے ساتھیوں نے تاریخ کا سب سے بڑا ایمپائر قائم کیا۔ وہ پوری تاریخ کے سب سے زیادہ بااثر سیاسی رہ نما تھے۔ مذہبی اور سیکولر دونوں اعتبار سے ان کی اِس بے نظیر کامیابی کا تقاضا ہے کہ ان کو پوری تاریخ کا واحد سب سے زیادہ کامیاب انسان قر ار دیا جائے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بے نظیر کامیابی کا اعتراف مؤرخین نے عام طورپر کیا ہے۔ یہاں ہم ایک اور اقتباس نقل کرتے ہیں۔ انڈیا کے ایک ہندواسکالر ایم این رائے (وفات1954) نے لکھا ہے— اسلام کی سیاسی توسیع بلا شبہ تمام معجزات میں  سب سے زیادہ بڑا معجزہ ہے:

The expansion of Islam is the most miraculous of all miracles. (The Historical Role of Islam, p. 5)

لالہ رگھوناتھ سہائے (صدر انجمن اتحاد مذاہب، لاہور) نے مختلف مذاہب کےدس  رہنماؤں کی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے، اس کا نا م ہےـ: روشن ستارے۔اس کتاب میں  انھوں نے پیغمبر اسلام کے بارے میں  یہ الفاظ لکھے ہیں:’’چند ہی سال میں  اسلام کا تمام عرب میں  پھیل جانا، اور مختلف مخالف فرقوں اور قبیلوںکا آں حضرت کا پیرو بن جانا دراصل ایک معجزہ تھا۔‘‘ (مزید مطالعے کے لیےملاحظہ ہو، راقم الحروف کی کتاب پیغمبر اسلام)

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں  یہ حقیقت اتنی زیادہ بدیہی ہے کہ عام طورپر مورخین نے اس کو تسلیم کیا ہے۔ تاریخ میں  بڑے بڑے ایمپائر قائم ہوئے۔ مثلاً یونانی ایمپائر، رومن ایمپائر، ساسانی ایمپائر، برٹش ایمپائر، مگر کوئی بھی ایمپائر اسلامی فتوحات کے برابر نہیں۔ پیغمبر اسلام کا یہ تاریخی استثنا ابھی تک قائم ہے۔ یہ اُن دلائل میں  سے ایک دلیل ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ خدا کے پیغمبر تھے، اور آپ کو خدا کی خصوصی مدد حاصل تھی۔ خدا کی مدد کے بغیر کوئی بھی شخص اِس قسم کی استثنائی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom