حضرت نوح كي اهميت
قرآن ميں بتايا گيا هے كه الله تعاليٰ نے حضرت نوح كي كشتي كو آيت (sign) كا درجه دے ديا: وَلَقَدْ تَرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ(54:15)۔ يعني هم نے كشتي كو ايك نشاني كے طورپر باقي ركھا، تو كيا هے كوئي نصيحت لينے والا۔
اِس تذكيري مقصد كے اعتبار سے حضرت نوح كا انتخاب سب سے زياده موزوں انتخاب هے۔ حضرت نوح قبل ازتاريخ دور ميں پيدا هوئے، اِس لیے هزاروں سال تك يه سمجھا جاتا رها كه خالص تاريخي اعتبار سے حضرت نوح كاكوئي وجود نهيں۔
ايسي حالت ميں بائبل اور قرآن ميں حضرت نوح اور ان كي كشتي كا ذكر كوئي ساده بات نه تھي۔ اِس كي حيثيت نامعلوم تاريخ كے بارے ميں ايك پيشين گوئي (prediction) كي تھي۔
اِس اعتبار سے ديكھئے تو كشتي اور طوفانِ نوح كا بطور ايك تاريخي واقعه دريافت هونا بے حد اهم هے۔ وه ثابت كرتا هے كه انساني زندگي كي نوعيت كے بارے ميں قرآن كا بيان بالكل درست هے۔ پيغمبروں نے جس آخرت اور اس كے محاسبه كي خبر دي تھي، وه بالكل صحيح خبر تھي۔ دابه كا ظهور گويا اِسي حقيقت كا ايك خاموش اعلان هے۔
اب آخري وقت آگيا هے كه انسان بيدار هو۔ وه دابه كي خاموش آواز كو سنے، وه قرآن كا دوباره مطالعه كرے۔ وه خدا كے تخليقي نقشه(creation plan of God) كو سامنے ركھ كر اپنے عمل كي منصوبه بندي كرے۔ شواهد بتاتے هيں كه انساني تاريخ بظاهر اپنے خاتمه كے دور ميں پهنچ چكي هے۔
اب اپني اصلاح كے ليے انسان كے پاس بهت كم وقت باقي ره گيا هے۔ لوگوں كے ليے فرض كے درجے ميں ضروري هوگيا هے كه وه اُس وقت كي تياري كريں جس كے ليے قرآن ميں يه الفاظ آئے هيں: فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ(7:34)۔يعني جب اُن كا وقت آجائے گا تو وه نه ايك گھڑي پيچھے هٹ سكيں گے اور نه آگے بڑھ سكيں گے۔