ترقی کا راز

ابن بطوطہ (779-703ھ)چودھویں صدی عیسوی کا مشہور عرب سیاح ہے۔ اس کا پورا نام شمس الدین محمد بن عبداللہ بن محمد بن ابراہیم اللواتی ہے۔ وہ مغرب کے شہر طنجہ میں پیدا ہوا۔ اس نے تین بار دنیا کے سفر کیے جن کی مجموعی مدت 29 سال ہے۔ وہ جن ملکوں میں گیا ان میں مغرب، الجزائر، تونس، مصر، شام، فلسطین، حجاز، عراق، فارس، یمن، ایشیا مائز، ترکی، خوارزم، بخارا، افغانستان سیلان، ملایا، انڈونیشیا، ہندستان، چین، جاوا، اندلس، جبرالٹر، مشرقی و مغربی افریقہ، سوڈان وغیرہ شامل ہیں۔

ابن بطوطہ نے1325ء سے 1352ء کے دوران تین عالم سفر کیے۔ ان سفروں کی مجموعی مسافت تقریباً—75 میل ہے۔ ابن خلدون (808-732ھ) ابن بطوطہ کا ہم زمانہ تھا۔ اس نے اپنے مقدمہ میں مختصر طور پر ابن بطوطہ کا ذکر کیا ہے۔

 ابن بطوطہ نے اپنے سفر کے حالات پر کتاب لکھی ہے جس کا نام تحفۃ النظار فی غرائب الامصار و عجائب الاسفار۔ تاریخ اور جغرافیہ سے متعلق یہ اہم کتاب آج اپنے موضوع پر انتہائی مشہور کتاب بن چکی ہے۔ تاہم ابتدائی پانچ سو سال تک وہ محض ایک مخطوطہ کی صورت میں الجزائر کے ایک کتب خانہ میں پڑی رہی۔ انیسویں صدی عیسوی میں جب فرانسیسیوں نے الجزائر پر قبضہ کیا تو وہ اس کتاب کو حاصل کر کے پیرس لے گئے۔ وہاں اس کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا جو پہلی بار1853ء میں حواشی کے ساتھ شائع ہوا۔

ابن بطوطہ کا سفر نامہ اصل عربی زبان میں پہلی1871 میں قاہرہ سے شائع ہوا اور دوسری بار1904ء میں بعد کو اس کا ترجمہ روسی زبان میں اور یورپ کے اکثر زبانوں میں شائع کیا گیا۔(الفیصل مئی1984)۔

مغربی قوموں نے موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی حکومتوں کو مٹانے کے لیے ہر قسم کی کوشش کی۔ مگر عین اسی زمانے میں انہوں نے مسلم کتب خانوں میں پڑی ہوئی بے شمار کتابوں کو اہتمام کے ساتھ چھاپا اور ان کے ترجمے کیے۔ انہوں نے سیاست کے معاملہ کو الگ رکھا اور علم کے معاملہ کو الگ۔ یہی کسی قوم کی زندگی کی پہچان ہے اور اسی میں قومی ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion