اتفاق کا نتیجہ

حماسہ کے معنی عربی زبان میں شجاعت وحمیت کے ہیں۔ شجاعت وحمیت قدیم عربی شاعری کے خاص موضوعات ہوتے تھے۔ چنانچہ قدیم عربی شاعری کے جو منتخبات تیار کیے گئے ہیں ان کو الحماسہ کہا جاتا ہے۔ اس قسم کی کتابیں سب سے مشہور حماسہ ابو تمام الطائی کا ہے جو سب سے پہلے تیار ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ ابو تمام الطائی(220ھ) ایک بار خراسان گیا ہوا تھا۔ جب وہاں سے واپس ہوا تو راستہ میں شدید برف باری شروع ہوگئی۔ چنانچہ وہ ہمد ان میں اپنے ایک دوست ابو الوفاء بن سلمہ کے یہاں ٹھہر گیا۔ ابو الوفاء کا ذاتی کتب خانہ تھا جس میں قدیم عرب شعراء کا کلام بہت بڑی مقدار میں موجود تھا۔ یہ کتب خانہ اس نے ابو تمام کے لیے کھول دیا۔ چنانچہ ابو تمام نے جاڑے کا پورا موسم انہیں کتابوں کے مطالعہ میں گزار دیا۔

 اس مطالعہ کے بعد ابو تمام الطائی نے جاہلی دور اور آغاز اسلام کے شعراء کے کلام کا ایک انتخاب(دیوان الحماسہ) تیار کیا جو دس ابواب پر مشتمل ہے۔ یہ انتخاب اتنا جامع اور اتنا نفیس تھا کہ اس کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد اسی انداز پر بہت سے منتخبات تیار کیے گئے۔ ا بو تمام کا حماسہ ادب عربی کے نصاب کا اہم جز سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ادب عربی کی یہ کتاب محض اتفاق(صدفہ) کے نتیجہ میں تیار ہوئی۔

 تاریخ کے بہت سے اہم واقعات محض اتفاقی حالات کے نتیجہ میں ظہور میں آئے۔ مگر اس قسم کے اتفاق سے وہی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جو پہلے سے کچھ ضروری شرطوں کو پورا کر چکے ہوں۔ مثال کے طور پر ابو تمام الطائی اگر عربی زبان کا ماہر نہ ہوتا اور اس کو شعر فہمی کا عہدہ ذوق نہ ہوتا تو مذکورہ اتفاق پیدا ہونے کے باوجود وہ کتاب الحماسہ تیار نہیں کر سکتا تھا۔ ابو تمام اگرچہ خود بھی شاعر تھا۔ مگر اس کے اشعار سے زیادہ اس کا انتخاب مشہور ہوا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ شعر گوئی کے مقابلہ میں شعر فہمی کی صلاحیت اس میں زیادہ تھی۔ چنانچہ تبریزی نے اس کے بارے میں کہا ہے:إِنَّ أَبَا تَمَّامٍ فِي حَمَاسَتِهِ أَشْعَرُ مِنْهُ فِي شِعْرِهِ (تاريخ الآداب العربية لبروكلمان،جلد2، صفحہ72-71

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion