لطیفہ

ابن الرومی (221-284 ھ) ایک شاعر تھا وہ لوگوں کی ہجوکیاکرتا تھا۔ خلیفہ معتضد باللہ کے وزیرابوالحسین قاسم بن عبداللہ کو ہروقت یہ ڈر لگا رہتاتھاکہ وہ اس کی ہجو کر کے اس کو عوام میں ذلیل نہ کرے۔ یہ وزیر بڑابے رحم تھا۔ اس نے اس مسئلہ کا حل یہ سوچا کہ اس کے وجود ہی کو ختم کر دیا جائے۔ ایک بار جب ابن الرومی وزیر کے دستر خوان پر کھانا کہا رہا تھا، وزیر نے چپ کے سے اس کے کھانے میں زہر ڈال دیا۔ ابن الرمی زہر آلو کھانے کے کچھ لقمے کھا چکا تو اس کو احساس ہوا۔ وہ فوراً کھانے سے اٹھ گیا۔ اس کے بعد دونوں میں جو گفتگو ہوئی وہ یہ ہے۔

وزیر            :                                                ابن الرومی کہاں جا رہے ہو۔

ابن الرومی         :       جہاں تم مجھ کو بھیجنا چاہتے ہو۔

وزیر            :                                                دیکھو وہاں پہنچ کر میرے والد کومیرا سلام پہنچا دیتا۔

ابن الرومی       :       لیکن جہنم سے میرا گزر نہیں ہو گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion