نصیحت کا اثر

قَالَ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ: ذَكَرْتُ دِجْلَةَ بِسُوءٍ عِندَ إِيَاسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، فَنَظَرَ فِي وَجْهِي فَقَالَ: أَغَزَوْتَ ٱلرُّومَ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: أَفَسَلِمَ مِنْكَ ٱلرُّومُ وَٱلسِّنْدُ وَٱلهِنْدُ وَٱلتُّرْكُ، وَلَمْ يَسْلَمْ مِنْكَ أَخُوكَ ٱلْمُسْلِمُ؟ قَالَ: فَلَمْ أَعُدْ بَعْدَهَا (البداية والنهاية، جلد 13، صفحہ 121)۔ یعنی، سفیان بن حسین کہتے ہیں۔ میں نے ایاس بن معاویہ کے پاس ایک شخص کا ذکر برائی کے ساتھ کیا۔ انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا۔ کیا تم نے روم سے جہاد کیا ہے۔ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا کیا تم نے سندھ اور ہند اور ترک سے جہاد کیا ہے۔ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے کہا پھر کیا روم اور سندھ اور ہند تو تم سے محفوظ رہے اور تمہارا بھائی مسلمان تم سے محفوظ نہ رہ سکا۔ سفیان بن حسین کہتے ہیں کہ اس کے بعد پھر میں نے اس بات کو نہیں دہرایا۔

قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ:قَدِمَ سُفْيَانُ ٱلثَّوْرِيُّ ٱلْمَدِينَةَ، فَسَمِعَ ٱلْمَعَافِرِيَّ يَتَكَلَّمُ بِبَعْضِ مَا يُضْحِكُ بِهِ ٱلنَّاسَ، فَقَالَ لَهُ: يَا شَيْخُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ لِلهِ تَعَالَى يَوْمًا يَخْسَرُ فِيهِ ٱلْمُبْطِلُونَ؟ قَالَ: فَمَا زَالَتْ تَعْرِيفُ فِي ٱلْمَعَافِرِيِّ حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ تَعَالَى (تفسير ابن كثير، جلد 7، صفحہ 249)۔ یعنی، ابن ابی حاتم کہتے ہیں کہ سفیان ثوری مدینہ آئے انہوں نے معافری کو سنا کہ وہ کچھ ایسی باتیں کہتے ہیں جس سے لوگ ہنسیں۔ سفیان ثوری نے ان سے کہا کہ اے شیخ، کیا تم کو نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ کا ایک دن ہے جب کہ باطل لوگ گھاٹے میں رہیں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ نصیحت معافری میں پہچانی جاتی رہی یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملے۔

آدمی کا احساس زندہ ہو تو وہ نصیحت کو سن کر فوراً چونک اٹھتا ہے اور اپنی اصلاح کر لیتا ہے۔ مگر جن لوگوں کا احساس مردہ ہو جائے۔ وہ نصیحت کو سنتے ہیں مگر نصیحت ان کے اندر کوئی تڑپ پیدا نہیں کرتی۔ نصیحت سننے کے بعد بھی ان کا وہی حال رہتا ہے، جو نصیحت سننے سے پہلے ان کا حال تھا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion