قدرت کی مثال

شکاریات کے ایک ماہر نے لکھا ہے (ٹائمس آف انڈیا 21 مئی 1984)کہ شیراکثر اس وقت مردم خوربن جاتے ہیں جب کہ وہ اتنے بوڑھے ہوجائیں کہ وحشی جانوروں کو نہ پکڑ سکیں۔ مگر دس میں سے 9 مردم خورشیروہ ہیںجن کو غلط شکاری زخمی کردیتے ہیں:

The big cats turn into man-eaters often when they are too old to hunt and trap wild animals. But nine times out of ten, they do so because a poacher has wounded them.

شیر اپنی فطرت کے اعتبار سے مردم خور نہیں۔ مگر وہ تمام جانوروں میں سب سے زیادہ ’’دشمن خور‘‘ ہے۔ شیر جس کو اپنا دشمن سمجھ لے اس کو وہ کسی حال میں نہیں بخشتا۔ عام حالات میں شیرکسی انسان کو دیکھتا ہے تو وہ کتراکر نکل جاتا ہے۔ لیکن ایسے شکاری جن کے پاس اچھے ہتھیار نہ ہوں اور اناڑی پن کے ساتھ شیرپر فائر کریں۔ وہ اکثر اس کو مار نہیں پاتے بلکہ زخمی کرکے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہی وہ شیر ہیں جو مردم خوربن جاتے ہیں وہ ’’انسان‘‘ کو اپنا دشمن سمجھ لیتے ہیں اورجب بھی انسانی صورت میں کسی شخص کو دیکھ لیتے ہیں تو اس کو ختم کیے بغیر نہیں رہتے۔

یہ زندگی کا ایک قانون ہے۔ وہ جس طرح شیر اور انسان کے لیے درست ہے اسی طرح وہ انسان اور انسان کے لیے بھی درست ہے۔ ایک انسان کا معاملہ ہو یا ایک قوم کا معاملہ،دونوں حالتوں میں دنیا کا اصول یہی ہے۔ جس دشمن کو آپ ہلاک نہیں کرسکتے اس کو زخمی بھی نہ کیجئے کیوں کہ زخمی دشمن آپ کے لیے پہلے سے بھی زیادہ بڑادشمن ہوتا ہے۔

ایک شخص آپ کا دشمن ہو اور آپ کافی تیاری کے بغیر اس پر وار کریں تو یہ اپنی قبر خود اپنے ہاتھ سے کھودنا ہے۔ اس قسم کے اقدام کے پیچھے بے صبری کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ جن لوگوںکے اندر یہ صلاحیت نہیں کہ وہ سوچ سمجھ کر منصوبہ بنائیں اور خاموش جدوجہد کے ذریعہ اپنے آپ کو مضبوط اقدام کے قابل بنائیں وہی وہ لوگ ہیںجو دشمن پر سطحی وار کرکے دشمن کو اور زیادہ اپنادشمن بنالیتے ہیں اور بعد کو شکایت اور احتجاج کا دفتر کھول دیتے ہیں۔ حالانکہ اس دنیا میں نہ جھوٹے اقدام کی کوئی قیمت ہے اور نہ جھوٹی شکایتوں کی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom