اختلاف دشمن کا ہتھیار

اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے دایان(1915-1981)نے اپنی خود نوشت سوانح عمری(The Story of My Life)میں لکھا تھاکہ غیرمتحدعرب جوہر چھوٹے بڑے مسئلہ پر ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں،اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ نہیں بن سکتے۔

The Arabs, disunited and at odds with one another over every issue, big and small, present no threat.

اب 1983 کے نصف آخر میں خود فلسطینی تنظیم(الفتح) میں اختلاف اور باہمی ٖٹکراؤ شروع ہو گیا ہے۔ لبنان میں فلسطینیوں کی ناکامی کے بعد ان کے ایک بڑے طبقہ میں یاسرعرفات کی قیادت پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔ وہ ابو موسیٰ کے جھنڈے کے نیچے یاسرعرفات کو قیادت سے ہٹانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف یاسرعرفات قیاد ت کے منصب سے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس طرح فلسطینیوں میں دو گروہ بن گئے ہیں اور وہ آپس میں خوں ریزتصادم میں مصروف ہیں۔

ان حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اسرائیل کے وزیر خارجہ یتزاک شامر( (Yitzhak Shamirکا قول نقل کیا ہے۔ اس نے کہاکہ میں یہ کہوں گاکہ یہ اسرائیل کے حق میں اچھا ہے کہ فلسطینی تنظیم کے درمیان اندرونی جھگڑے ، علیحدگی اور تقسیم پائی جا رہی ہے :

I must say tha it is good for Israel that there are domestic quarrels, breakups and divisions wiithin the organization of the PLO.

واشنگٹن پوسٹ نے مزید نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے محکمہ جنگ کے ایک افسر نے کہا کہ اسرائیل میں یہ یقین کیا جاتا ہے کہ لبنان کے شمالی اور مشرقی حصہ میں یاسرعرفات کے خلاف بڑھتی ہوئی بغاوت کا یہ نتیجہ ہواہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر فلسطینی حملوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے محکمہ جنگ کے دوسرے افسر نے اس کے جواب میں کہا :

They are busy themselves, and that is good for us.

وہ لوگ خود اپنے درمیان مصروف ہیں اور یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے (گارجین،3 جولائی 1983)۔ آپس میں لڑنا گویا اپنا دشمن آپ بننا ہے۔ یہ اس تخریبی کام کو خود اپنے ہاتھوں انجام دینا ہے جس کو دشمن اپنے ہاتھوں سے انجام دینا چاہتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom