زمانہ کےخلاف
موجودہ زمانہ گلوبلائزیشن (globalization) کا زمانہ ہے۔ ساری دنیا ایک گلوبل ویلیج کی مانندہوگئی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھاجائےتوموجودہ زمانےمیں تشدّد یا مسلح جدوجہد ایک ایسی چیزبن چکی ہےجوزمانہ کےخلاف عمل (anachronism) کی حیثیت رکھتی ہے۔
موجودہ زمانے میں جولوگ ہتھیارکی لڑائی لڑرہےہیں ان سےپوچھئےکہ وہ کیوں جنگ کررہےہیں تووہ بتائیں گےکہ قائم شدہ حکومت کوبدلنےکےلیے وہ جنگ کر رہے ہیں۔ وہ کہیں گےکہ ہم ایک نیانظام بناناچاہتےہیں اوراس مقصد کے لیے حکومت پر قبضہ کرنا ضروری ہے۔ مگر یہ بات صرف زمانے سے بےخبری کا نتیجہ ہے۔
موجودہ زمانے میں ایسی تبدیلیاں ہو چکی ہیں کہ اب کسی حکومت پرقبضہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ وہ حکومت پر قبضہ کیے بغیر ہر وہ کام کر سکتا ہے جو وہ چاہتا ہے۔
