کامیاب ازدواجی زندگی

شوہراوربیوی کےدرمیان بہترتعلق کی تعلیم دیتےہوئےقرآن میں ارشاد ہوا ہے:وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ  فَاِنْ كَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَهُوْا شَـيْـــــًٔـا  وَّيَجْعَلَ اللّٰهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيْرًا (4:19)۔یعنی، انکےساتھ اچھی طرح گزربسرکرو۔اگروہ تم کو ناپسندہوں تو ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسندنہ ہومگراللہ نےاس میں تمہارےلیے بہت بڑی بھلائی رکھ دی ہو۔

یہ بات اپنی حقیقت کےاعتبارسےشوہراوربیوی دونوں ہی کےلیے ہے۔اس سے معلوم ہوتاہےکہ حسن معاشرت یابہتر ازدواجی زندگی کاانحصاراس پرنہیں ہےکہ شوہر کو بالکل اپنی پسندکی بیوی مل جائےیابیوی کوبالکل اپنی پسندکےمطابق شوہر مل جائے۔

حقیقت یہ ہےکہ قانون فطرت کےمطابق،ایساہوناممکن نہیں۔کامیاب ازدواجی زندگی کا راز پسند کے خلاف زوج (spouse) کے ساتھ موافقت (adjustment) کرنا ہے، ناپسندیدگی میں پسند کا پہلوتلاش کرلیناہے۔ مشہورسنگرمحمد رفیع کاایک گانااتنامقبول ہوا کہ وہ ہرماں باپ کےدل کی دھڑکن بن گیا۔خودرفیع صاحب نےجب اس کوگایاتووہ شدت تاثر سے رو پڑے۔اس گانےمیں باپ اپنی بیٹی کورخصت کرتےہوئےکچھ اشعار کہتا ہے، جس میں سےایک شعریہ ہے۔

بابل کی دعائیں لیتی جا      جاتجھ کوسکھی سنسارملے

میکےکی کبھی نہ یادآئے       سسرال میں اتنا پیار ملے

  یہ بات فطرت کےقانون کےخلاف ہے۔موجودہ دنیامیں کسی لڑکےیالڑکی کواس طرح سکھ اورپیارنہیں مل سکتا۔ایسی حالت میں مذکورہ قسم کےسکھ اور پیار کو زوجین کےلیے  کامیاب زندگی کا معیار بتانا زوجین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ کیوں کہ اس کے نتیجے میں دونوں کے اندر غیرواقعی ذہن بنتا ہے، اور غیر واقعی ذہن کے ساتھ اس دنیا میں کامیاب زندگی کی تعمیر ممکن نہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion