جہادپُرامن عمل کانام ہے

ملّاعلی قاری مشہورعالم اورفقیہ ہیں۔ان کاپورانام یہ ہے۔علی بن(سلطان) محمد، نورالدین الملّاالہروی القاری۔ملّاعلی قاری ہرات میں پیداہوئے۔ان کی وفات 1014ھ (1606ء) میں مکہ میں ہوئی۔ انہوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر کثیر تعداد میں کتابیں لکھیں۔ (الاعلام للزرکلی، جلد 5، صفحہ 12)

ملاعلی قاری کی ایک کتاب کانام مرقاۃ المصابیح ہےجومشکاۃ المصابیح کی شرح میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں ملّاعلی قاری کتاب الجہاد کے تحت لکھتے ہیں کہ جہاد کے الفاظ میں لغوی طور پر جدوجہد اور مشقت کا مفہوم ہے۔ اس کے بعد وہ لکھتے ہیں:ثُمَّ غَلَبَ فِي الْإِسْلَامِ عَلَى قِتَالِ الْكُفَّارِ(جلد 6، صفحہ 2452)۔ یعنی، پھرجہادکالفظ اسلام میں اہل کفرسے جنگ کےلیے استعمال ہونےلگا۔

ہرلفظ کاایک لغوی مفہوم ہوتاہے اور دوسرا استعمالی مفہوم۔یہی معاملہ جہادکابھی ہے۔ جہاد کا لفظ جہد سے نکلا ہے۔ لغوی طور پر اس کے معنی کوشش کے ہیں۔ اس میں مبالغہ کا مفہوم ہے۔ استعمال میں یہ لفظ مختلف قسم کی جدوجہد کے لیے لکھایا بولا جاتا ہے۔انہی میں سے ایک جنگ بھی ہے، تاہم اس کا استعمال صرف اس استثنائی جنگ کے لیے ہے جو فی سبیل اللہ کی گئی ہو، ملک ومال کے لیےجو جنگ کی جائےاس کوجہادنہیں کہا جائےگا۔

قرآن میں اس سلسلے میں دومختلف لفظ استعمال کیےگئےہیں۔جہاداورقتال۔جب پُرامن جدوجہدمرادہوتووہاں قرآن میں جہاد کالفظ استعمال ہوتاہے۔مثلاًقرآن کےذریعہ پُرامن دعوتی جدوجہدمرادہوتووہاں قرآن میں جہادکالفظ استعمال ہوتاہے۔مثلاًقرآن کے ذریعہ پُرامن دعوتی جدوجہد (الفرقان،25:25)۔ اورجب باقاعدہ جنگ مرادہوتووہاں قرآن میں قتال کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً (آل عمران، 3:121)۔ تاہم بعد کے زمانے میں جہاد کا لفظ اکثر قتال کےہم معنی لفظ کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔ جہادکےلفظ کےاس استعمال کو اگر بالفرض درست مانا جائے تب بھی وہ جہاد کے لفظ کا ایک توسیعی استعمال ہوگا، نہ کہ اس کا حقیقی استعمال۔

اپنے حقیقی مفہوم کے اعتبار سے جہاد ایک پُرامن عمل کا نام ہے، نہ کہ متشدّدانہ عمل کا نام۔ جہاد کا عمل انسان کو ذہنی اور روحانی طور پر بدلنےکےلیے ہوتاہے،نہ کہ انسان کوقتل کرنے کے لیے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion