مذہب اورسائنس

انسانیات (Anthropology) کا مطالعہ بتاتا ہے کہ مذہب کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے، جتنا کہ انسان کی تاریخ پرانی ہے۔ جب سے انسان زمین پر موجود ہے اسی وقت سے مذہب بھی یہاں موجود رہا ہے۔ ابھی تک کوئی ایسا انسانی معاشرہ دریافت نہیں ہوا ہے جس کے اندر مذہب نہ پایا جاتا ہو۔ حتیٰ کہ موجودہ زمانہ جس کو کچھ پُر جوش لوگ لامذہبیت کا زمانہ سمجھتے ہیں وہ بھی یقینی طور پر مذہب سے خالی نہیں ہے۔ آج بھی مذہب اتنا ہی زندہ ہے جتنا کہ وہ اس سے پہلے زندہ تھا۔

موجودہ زمانے میں روایتی مذہبی طبقہ کے علاوہ اہلِ علم کا جونیاطبقہ پیداہوا،جس کو عام طورپر ماڈرن طبقہ کہاجاتاہے ،وہ وسیع ترتقسیم میں دوگروہوں میں بانٹا جاسکتا ہے۔ ایک وہ جو اپنے دعویٰ کے مطابق خدااورمذہب کا منکرہے۔اس قسم کے افراد کو عام طورپر ملحد (Atheist) کہا جاتا ہے۔ دوسر اطبقہ وہ ہے جو اگرچہ مذہب کے روایتی فارم سے اپنے آپ کو وابستہ نہیں کرتا،تا ہم وہ خود اپنی تشریح کے مطابق،اپنے آپ کو خدا اور مذہب  کا ماننے والا بتاتا ہے۔ پہلے گروہ کی ایک ممتاز شخصیت کے اعتبار سے انگریز فلسفی برٹرینڈ رَسل (1970-1872) کا نام لیا جاسکتا ہے۔ دوسرے گروہ کی ایک مثال مشہور جرمن سائنس داں البرٹ آئن اسٹائن(1955-1879) ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion