سوچ کے بغیر

بہارکےایک شہرمیں ہندو مسلم فسادہوا۔اس فسادمیں مسلمانوں کابہت زیادہ نقصان ہوا۔ شہر کے مسلمانوں کی معاشیات تباہ ہو کررہ گئی۔ اس شہر کے ایک تعلیم یافتہ مسلمان سے میری ملاقات ہوئی۔ان سےمیں نےپوچھاکہ آپ کےشہرمیں فسادکیوں ہوا۔ انہوں نےبتایاکہ ہندوؤں کاایک جلوس نکلا۔مسلم محلہ میں پہنچ کراس نےمخالفانہ نعرہ لگانا شروع کیا۔ اس پر مسلمان بھڑک اٹھے۔ کچھ مسلم نوجوانوں نے ’’ایک اسٹپ لیا:‘‘اس کے بعد دنگا شروع ہو گیا۔ وہ لوگ مسلم گھروں اور مسلم دکانوں کو جلانے اور لوٹنے لگے۔

میں نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں کہ مسلم نوجوانوں نے ایک اسٹپ لیا، یہ اسٹپ کیا تھا۔ اصرار کے بعد انہوں نےبتایاکہ نوجوانوں نےجلوس کےاوپرکچھ دستی بم پھینکے،اس کے بعد وہ لوگ مشتعل ہو کر تخریبی کارروائیاں کرنے لگے۔ پھر میں نے پوچھا کہ وہ نعرہ کیا تھا جس پر آپ لوگوں نے اسٹپ لیا۔انہوں نےبتایاکہ نعرہ یہ تھا:جے ماں کالی، مسلمان محلہ کرو خالی۔

گفتگوکےدوران انہوں نےکہاکہ اس قسم کےاشتعال انگیزمنصوبہ کاجواب دیناتو ضروری تھا۔ میں نےکہاکہ اس کواشتعال انگیزمنصوبہ نہ کہیےبلکہ ایک ایساخیالی منصوبہ کہیے جو کبھی وجود میں آنے والا ہی نہیں۔ میں نےکہاکہ یہ بتائیےکہ نعرہ اور فساد کے بعد کیا آپ  کا محلہ مسلمانوں سے خالی ہوگیا۔انہوں نےجوش کےساتھ کہاکہ ہرگزنہیں،مسلمان آج بھی پہلے کی طرح اپنے محلے میں موجودہیں۔میں نےکہاکہ اس کامطلب یہ ہےکہ ان کانعرہ ہوا میں تحلیل ہوگیا،وہ زمین پرواقعہ نہ بن سکا۔

میں نےان کی بات سن کرکہاکہ میرےبھائی،جونعرہ اتناکمزورتھاکہ خونیں فساد کرانے کےبعدبھی وہ محلہ مسلمانوں سےخالی نہ کراسکاایسےکمزور نعرہ پرآپ کوبھڑکنےکی کیا ضرورت۔ ایسے نعرہ کا سادہ جواب قدیم مثل کے مطابق، یہ تھا:کتے بھونکتے رہتے ہیں اور ہاتھی چلتا رہتا ہے۔

یہ ہےصحیح سوچ کا فقدان۔صحیح سوچ لوگوں کومکمل طورپرخونیں فسادسےبچاسکتی تھی، مگر غلط سوچ نےان کوذلت اور نقصان کی دوطرفہ تباہی میں مبتلاکردیا۔غلط سوچ آدمی کوبم کے اوپر بم مارناسکھاتی ہے،اورصحیح سوچ اس کووہ تدبیربتاتی ہےجس کےذریعہ وہ بم کوڈیفیوز (defuse) کر کےاس کوغیرمؤثربنادے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion