مثالوں سے استدلال

اکثر لوگ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے فرضی مثال دیا کرتے ہیں۔ مگر اس قسم کا طریقہ ادب ہے، نہ کہ استدلال۔کسی نے درست طور پر کہا ہے کہ— تمثیل کا طریقہ استدلال کا سب سے کمزور طریقہ ہے:

Analogy is the weakest form of argument.

مثلاًجن لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ہر مذہب نجات کا ذریعہ ہے، ہر مذہب یکساں طور پر خدا تک پہنچانے والا ہے۔اس نظریہ کو ثابت کرنے کے لیےیہ تمثیل دی جاتی ہے کہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر ایک بلڈنگ ہو تو پہاڑ کے جس طرف سے بھی آدمی چڑھ کر اوپر جائے وہ آخرکار بلڈنگ تک پہنچ جائے گا۔اسی طرح جس مذہبی طریقہ کی پیروی کی جائے وہ آخرکار آدمی کو ایک خدا تک پہنچا دے گا۔

علمی تجزیہ اس تمثیل کو بالکل غلط ثابت کرتا ہے۔ مثلاً کلکتہ جانے والا ایک مسافر دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر ہو تو وہ دیکھے گا کہ وہاں درجنوں گاڑیاں مختلف پٹریوں پر کھڑی ہوئی ہیں۔ اب اگر وہ ایسا کرے کہ وہ مذکورہ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی گاڑی پر بیٹھ جائے تو ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ لازماً اس کو کلکتہ پہنچا دے۔

تمثیلی استدلال کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ ایک صورتحال میں بظاہر درست نظر آتا ہے، لیکن اگر صورتحال کو بدل دیا جائے تو اس کا سارا استدلال بے معنی ہو جائے گا۔چنانچہ مذکورہ تمثیلی استدلال پہاڑ کی چوٹی کے معاملہ میں بظاہر درست نظر آتا ہے۔ مگر یہی تمثیلی استدلال ریلوے اسٹیشن کے معاملہ کی صورت میں غیر متعلق اور بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion