ہتھیارجمع کرنابےفائدہ

ایک صاحب سےملاقات ہوئی۔وہ ایک کامیاب تاجرہیں۔گفتگوکےدوران انہوں نے کہا کہ میرا گھر شہر کے ایک ایسے کنارے پر ہے جہاں سے غیر قوم کی آبادی شروع ہوجاتی ہے۔ میں نے سوچا کہ مجھے اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ میں نے پیسہ خرچ کرکے اپنے گھر کے ہر فرد کے لیے لائسنس بنوایا اور پھر گھر کے ہر فرد کے نام گن اور ریوالور حاصل کر لیا۔ اب میں اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ سمجھتا ہوں۔ اب مجھے دنگے اور فساد کا کوئی ڈر نہیں۔

میں نےکہاکہ آپ تجارت کااصول جانتےہیں مگر آپ سماجی زندگی کےاصول کونہیں جانتے۔ سماجی تحفظ کاذریعہ گن اورریلوالور نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کا اصول یہ ہےکہ آپ دوسروں کے لیے بہترین پڑوسی بن کر رہیں۔ آپ دوسروں کو اپنے شر سے بچائیں۔ اس کے بعدلازمی طورپرایساہوگاکہ آپ دوسروں کےشرسے محفوظ رہیں گے۔اگرآپ دوسروں سے نفرت کریں تودوسروں کی طرف سےبھی آپ کونفرت ملےگی اوراگرآپ کےدل میں دوسروں کے لیے خیرخواہی ہو تو دوسروں کی طرف سے بھی آپ کو محبت اور خیرخواہی کا تحفہ ملے گا۔

میں نےکہاکہ اگرآپ کےگھر کے سامنےغیرقوم کی بھیڑ اکٹھا ہو جائےاورآپ اپنی بالکنی پرکھڑے ہو کر اس کےاوپر گولی چلادیں توکیاآپ سمجھتےہیں کہ بس اتنےہی پرمعاملہ ختم ہو جائےگا۔ ہرگز نہیں۔آپ کوجانناچاہیےکہ انسانوں کےاوپر گولی چلاناآپ کےلیے  قابل دست اندازی پولیس جرم(cognizable offence) کی حیثیت رکھتا ہے۔ چنانچہ جب بھی ایسا ہوگاتوپولیس فوراًوہاں آجائےگی اورآپ ہرگز پولیس سےلڑنہیں سکتے۔

آپ کوجانناچاہیےکہ آپ کےپاس گن ہونا اور پولیس کے پاس گن ہونا دونوں میں بےحد بنیادی فرق ہے۔ آپ گن رکھنے کے باوجود کسی کو گولی مارنے کا قانونی حق نہیں رکھتے۔ لیکن پولیس کے پاس گن ہے تو وہ گولی مارنے کا قانونی حق بھی رکھتی ہے۔ غیر قوم کے مقابلے میں بظاہر مقابلہ دومساوی فریق کےدرمیان نظرآتاہےمگرجب معاملہ آپ کے اور پولیس کے درمیان کا ہوجائے تو یہ مقابلہ مکمل طور پر غیر مساوی ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں آپ گولی چلانا اپنے نتیجے کے اعتبار سے، آبیل مجھے مار کی حیثیت رکھتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس قسم کا اقدام تحفظ نہیں ہے بلکہ وہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے صرف ہلاکت کی حیثیت رکھتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion