امن برائےامن
امن (peace) کیا ہے۔ اہل علم اس کی تعریف کس طرح کرتے ہیں کہ امن عدم جنگ (absence of war) کا نام ہے۔ یعنی جنگ نہ ہو رہی ہو تو کہا جائےگا کہ امن قائم ہے۔ جنگ کی حالت نہ ہونےکانام امن کی حالت ہے۔جولوگ اپنےکسی حق (right)کے نام پرمتشدّدانہ جنگ کررہےہیں،وہ اس سےاتفاق نہیں کرتے۔وہ کہتے ہیں کہ امن مع انصاف (peace with justice) کا نام امن ہے۔ جس امن سے انصاف حاصل نہ ہو وہ امن بھی نہیں۔
یہ دوسرا نظریہ ایک غلط سوچ کا نتیجہ ہے۔ جو لوگ اس طرح سوچیں ان کو نہ کبھی امن ملے گا اور نہ انصاف۔ حقیقت یہ ہے کہ امن مقصد مواقع (opportunities) کو حاصل کرنا ہے، نہ کہ انصاف کوحاصل کرنا۔امن بجائےخودکسی کو انصاف نہیں دیتا۔امن صرف یہ کرتا ہےکہ وہ معتدل حالات قائم کردیتاہےجس میں عمل کرکےانصاف یاحق حاصل کیا جاسکے۔
موجودہ دنیامیں جب بھی کسی کوکوئی چیزملتی ہےوہ اس کےاپنےعمل کےنتیجے میں ملتی ہے۔ امن کا فائدہ صرف یہ ہے کہ وہ آپ کے حق میں معتدل حالات پیداکردےجس میں آپ کے لیے اپنے موافق منصوبہ بندی کرنا ممکن ہو جائے۔ جنگ و تشدّد کے حالات کام کے مواقع کوبربادکرتےہیں۔جب کہ امن اورصلح کےحالات کام کرنےکےتمام دروازے اس طرح کھول دیتے ہیں کہ اس کا کوئی دروازہ بندنہیں رہتا۔
