پازیٹیواسٹیٹس کوازم

جب بھی کوئی آدمی عمل کرنا چاہے تو اس کو فوراً محسوس ہوتا ہے کہ اس کے راستے میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں۔ ایسا ایک فرد کے لیےبھی ہوتاہےاورپوری قوم کےلیے بھی۔ اب عمل کا ایک طریقہ یہ ہےکہ پہلےرکاوٹوں سےلڑکران کوراستے سے ہٹادیا جائے اور اس کے بعد اپنا مطلوب عمل شروع کیا جائے۔ اس طریقہ کوعام طور پر ریڈیکلزم (radicalism) کہا جاتا ہے۔

ریڈیکلزم کاطریقہ جذباتی لوگوں کویاانتہاپسندلوگوں کوبظاہرپسندآتاہے،مگروہ کسی مثبت مقصدکےلیے  مفید نہیں۔ ریڈیکلزم کاطریقہ تخریب کےلیے  کارآمدہے،وہ تعمیر کےلیے  کارآمدنہیں۔ریڈیکلزم کےطریقہ میں صرف موجودہ سسٹم ہی نہیں ٹوٹتا،بلکہ اس عمل کےدوران وہ سماجی روایات ٹوٹ جاتی ہیں جوصدیوں کےدرمیان بنی تھیں۔قتل وخون اورتوڑ پھوڑکی وجہ سےبےشمارلوگ طرح طرح کی مصیبتوں کا شکار ہوتے ہیں۔ تجربہ بتاتاہےکہ ریڈیکلزم کاطریقہ نظریاتی طور پربظاہرخوب صورت معلوم ہوتا ہے، مگرعملی انجام کےاعتبارسےاس میں کوئی خوبی نہیں۔

اس کے مقابلے میں دوسراطریقہ یہ ہےکہ صورت موجودہ سےٹکراؤنہ کرتے ہوئے ممکن دائرہ میں اپنےعمل کی منصوبہ بندی کی جائے۔ صورت موجودہ (status quo) کو وقتی طور پر قبول کرتے ہوئے ان مواقع کو استعمال کیا جائے جواب بھی موجود ہیں۔ اس طریقے کو ایک لفظ میں پازیٹیواسٹیٹس کوازم (positive statusquoism) کہا جاسکتا ہے۔

ریڈیکلزم کاطریقہ ہمیشہ تشدّد پیدا کرتا ہے۔اس کےبرعکس، پازیٹیواسٹیٹس کو ازم سماج کےامن کوباقی رکھتےہوئے اپناکام انجام دیتاہے۔ ریڈیکلزم کاطریقہ ہمیشہ مسئلہ میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کےبرعکس، پازیٹیو اسٹیٹس کوازم کاطریقہ سماج میں کوئی مسئلہ پیداکیےبغیراپناعمل انجام دیتاہے۔ایک اگربگاڑ کا راستہ ہےتودوسرابناؤکاراستہ۔

پیغمبر اسلام ﷺ نے قدیم عرب میں اصلاح کا جو طریقہ اختیار کیا اس کو ایک لفظ میں، پازیٹیو اسٹیٹس کوازم کہا جاسکتا ہے۔ مثلاً اس زمانے میں خانہ کعبہ کے اندر 360 بت رکھے ہوئے تھے۔ یہ ایک بڑامسئلہ تھا۔مگرقرآن کےابتدائی دورمیں اس قسم کاحکم نہیں اتراکہ:طَهِّرِالْكَعْبَةَ مِنَ الْأَصْنَامِ (کعبہ کوبتوں سےپاک کرو)۔ اس کے بجائے اس ابتدائی دور میں قرآن میں جو آیت اتری وہ تھی:وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ (74:4)۔ یعنی، اپنے کپڑوں کو پاک کرو۔ اس کامطلب یہ تھاکہ اپنےاخلاق کو اور دوسروں کےاخلاق کو درست بناؤ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion