ذہنی ترقی میں رکاوٹ

دہلی کے ایک اردو ماہنامہ میں دعوت اسلام کے موضوع پر ایک تبصرہ چھپا ہے۔ صاحب تحریر کا ایک پیراگراف یہ ہے۔ ’’تحریک اسلامی کےایک ممتاز،بلندپایہ رہنما نے بڑی اچھی بات کہی کہ موجودہ جدید جمہوری آزاد ہندستان میں، دارالکفراور دارالاسلام کی فقہی اصطلاحوں میں نہ پڑیے، یہ پوراملک دارالدعوہ ہےاوریہ امت مسلمہ امت دعوت ہے‘‘ (زندگی نو،مارچ 2002ء صفحہ72)۔

اس عبارت میں مذکورہ رہنماکانام نہیں لیاگیاہے۔سوال یہ ہےکہ رہنما سے مراد کون صاحب ہیں۔امرواقعہ یہ ہےکہ ہندوستان کےبارےمیں دارالدعوہ کالفظ پہلی بار راقم الحروف نےاستعمال کیا۔اس کاکوئی ثبوت نہیں کہ مجھ سےپہلےکسی نےہندوستان کو دارالدعوہ کہاہو۔تاریخ بتاتی ہےکہ اس سےپہلےمسلم رہنماؤں میں سےکسی نے ہندوستان کودارالکفرکہا، کسی نےدارالحرب کہا،کسی نےدارالطاغوت کہا،کسی نے دارالامن کہا۔ مگر کوئی بھی شخص ہندوستان کودارالدعوہ نہ کہہ سکا تھا۔ہندوستان کے لیے دارالدعوہ کالفظ پہلی بار میں نے استعمال کیا۔ اوراس کے حق میں شرعی دلائل فراہم کیے۔ 

اب سوال یہ ہےکہ مذکورہ مضمون نگارکےنزدیک وہ کون شخص ہےجس نے بتایا کہ ہندوستان دارالدعوہ ہے۔اگروہ جانتے ہیں کہ یہ کام راقم الحروف نےکیاہے،پھربھی انہیں میرا نام لیناپسندنہیں تویہ ایک قسم کی ذہنی بزدلی ہے۔اوراگروہ اپنےحلقےکےکسی بزرگ کو فرضی طورپریہ کریڈٹ دیناچاہتےہیں تویہ بدترین قسم کی گروپرستی ہے۔دونوں حالتوں میں یہ حقائق پرمصلحت کوترجیح دیناہے۔اس کےسوااس کی کوئی اور توجیہ ممکن نہیں۔

تجربہ بتاتاہےکہ اکثرلوگ اس قسم کی کمزوری میں مبتلارہتےہیں۔اس کمزوری کا سب سے بڑا نقصان کسی دوسرے کو نہیں پہنچتا بلکہ خود اس شخص کو پہنچتا ہے جو ایسی  کمزوری میں مبتلا ہو۔ اس کواپنی اس کمزوری کی یہ بھاری قیمت دینی پڑتی ہےکہ اس کاذہنی ارتقاء رک جائے۔ اس قسم کی کمزوری آدمی کےذہن کوبندذہن بنادیتی ہے۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ بندذہن کسی آدمی کےذہنی اورفکری ارتقاءمیں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔

ذہنی ارتقا کا معاملہ کوئی سادہ معاملہ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک ارتقا یافتہ ذہن ہی کووہ اعلیٰ چیز حاصل ہوتی ہے جس کو معرفت کہا گیا ہے۔ اور معرفت کا نہایت گہرا تعلق دینی فہم سے ہے۔ معرفت کے بغیر علم صرف معلومات، اور معرفت کے ساتھ علم بصیرت کا خزانہ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion