فقہ کی تدوین دور اقتدار میں

اس حادثے کی جڑ یہ ہے کہ ہماری موجودہ فقہ خلافت عباسیہ کے زمانے  میں مدوّن ہوئی۔ یہ وہ زمانہ ہے جب کہ اہل اسلام کو عالمی دبدبہ حاصل تھا ان کو دنیا میں سب سے بڑی سیاسی طاقت کی حیثیت حاصل ہو گئی تھی۔ اس صورت حال کو ایک شاعر نے اپنے ان الفاظ میں نظم کیا ہے:

ہمیں چھائے ہوئے تھے شرق سے تا غرب دنیا میں

نہ تھاپلہ کسی ملت کا دنیا میں گراں ہم سے

موجودہ فقہ اسی حاکمانہ دور میں مدوّن ہوئی، اس کا قدرتی نتیجہ یہ ہوا کہ اپنے دور کا مزاج ان کے اندر داخل ہو گیا۔ یہ مدوّن فقہ ایک قسم کی حاکمانہ فقہ بن گئی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion