اللہ کانام سلامتی

قرآن میں اللہ کےمختلف نام(یاصفات)بتائےگئےہیں۔ان میں سےایک السلام ہے،یعنی سلامتی۔گویاکہ خداخودسلامتی کامظہرہے،خداخودسلامتی کاپیکرہے۔خداکوامن وسلامتی اتنازیادہ پسندہےکہ اس نےاپناایک نام السلام رکھا۔

اس آیت کی تفسیرمیں الخطابی نےلکھاکہ— الَّذِي ‌سَلِمَ ‌الْخَلْقُ مِنْ ظُلْمِهِ (شان الدعاء للخطابی، صفحہ 41)۔ یعنی، اس کامطلب یہ ہےکہ وہ ہستی جس کےظلم سے لوگ محفوظ رہیں۔لوگوں کوجس سےسلامتی کاتجربہ ہو، نہ کہ تشدّدکا۔

خدا کی حیثیت اعلیٰ ترین معیار کی ہے۔جب خدا کا برتاؤ انسانوں سے امن اور سلامتی پر مبنی ہو تو انسانوں کو بھی دوسرے انسانوں کے ساتھ اسی برتاؤ کا معاملہ کرنا چاہیے۔ ہر انسان کو دوسرے انسان کے ساتھ امن وسلامتی کا برتاؤکرنا چاہیے،نہ کہ اس کے خلاف سختی اور تشدّد کا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion