دانش مندکی پہچان

ایک مغربی رائٹرولیم رالف انگ (William Ralph Inge, 1860-1954) نے لکھا ہے کہ دانش مندآدمی وہ ہےجوچیزوں کی اضافی حیثیت کوجانے:

A wise man is he who knows the relative value of things.

چیزوں کی اضافی حیثیت کا مطلب سادہ طور پریہ ہے کہ آدمی اپنےعمل کے نتیجے کو جانے۔ عمل کےنتیجہ سے بے خبری اگر نادانی کا ثبوت ہے تو عمل کے نتیجہ سے باخبر ہونا دانش مندی کاثبوت۔

ایک شخص کے دوست نے اس کو دھوکہ دے کر ایک لاکھ روپیہ غصب کرلیا۔ اب اس آدمی کے اندر انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔اس نےارادہ کیاکہ وہ اپنےاس سابق دوست کوقتل کرڈالے۔اس آدمی کی ملاقات مجھ سےہوئی تومیں نے کہاکہ انتقام لینے سے پہلےسوچ لیجیےکہ انتقام کابھی انتقام لیاجائےگا۔ آپ اپنےسابق دوست کوقتل کریں گے تو اس کے بیٹےدوبارہ آپ کوقتل کریں گے۔اس طرح دونوں خاندانوں میں دشمنی اورانتقام کا ایک سلسلہ قائم ہو جائےگا۔

میں نےکہاکہ آپ کی ایک غلطی نےآپ کےدوست کویہ موقع دیاکہ وہ آپ کےمال پرقبضہ کرلے۔اب آپ کےلیے صحیح بات یہ ہےکہ آپ اپنی غلطی کومانیں اورآئندہ کےلیے اس کی اصلاح کرلیں۔انتقام لینااپنی ایک غلطی کومسلسل تباہی کی صورت دینا ہے۔ اور انتقام نہ لیناغلطی کوابتدائی درجہ ہی میں روک دیناہے۔نادان آدمی صرف اپنے اقدام کوجانتاہے اوردانش مندآدمی اسی کےساتھ اپنےاقدام کےاضافی نتیجے کوبھی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion