اجتہادی عمل کی اہمیت
اجتہاد محض ایک ذہنی مشغلہ نہیں، اجتہاد اہل اسلام کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ اجتہادی عمل کے ذریعے اہل اسلام ہر زمانے میں اپنی دینی حیثیت کو از سر نو قائم کرتے رہتے ہیں۔ وہ بدلے ہوئے حالات میں اسلام کو از سر نو منطبق کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسلام ایک ابدی مذہب ہے۔ وہ ہر آنے والے زمانےمیںاتنا ہی مناسب (relevant) ہے جتنا کہ کسی قدیم زمانے میں۔ گویا کہ اجتہاد کا عمل اسلامی فکر کو مسلسل طور پر مطابق وقت(update) بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔
Book :
