زاویہ ٴنظرکافرق

پیغمبر اسلام ﷺ کے زمانے میں پیش آنے والی ایک جنگ وہ ہے جس کو غزوۂ احد کہا جاتا ہے۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو ابتداء ًجیت ہوئی تھی مگر اس کے بعد ان کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی۔ اس واقعہ پر قرآن میں اس طرح تبصرہ کیا گیا:اور اللہ نے تم سےاپنےوعدےکوسچاکردکھایایاجب کہ تم ان کواللہ کےحکم سےقتل کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ جب تم کمزور پڑگئے اور تم نےکام میں جھگڑاکیااورتم نےنافرمانی کی جب کہ اللہ نےتم کووہ چیزدکھادی جوکہ تم چاہتےتھے۔تم میں سےبعض دنیاچاہتےتھےاورتم میں سے بعض آخرت چاہتےتھے۔پھراللہ نےتمہارارخ ان سےپھیردیاتاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اللہ نے تم کو معاف کر دیا اور اللہ ایمان والوں کےحق میں بڑافضل والا ہے (3:152)۔

یہاں یہ سوال ہےکہ اس جنگ میں مسلمانوں کوشکست ہوئی تھی،وہ زخم خوردہ تھے۔ مزیدیہ کہ احدکی جنگ تمام ترمخالفین اسلام کی زیادتیوں کےنتیجےمیں پیش آئی تھی۔وہ مخالفین کی جانب سےسراسریک طرفہ حملے کامعاملہ تھا۔اس جنگ میں مسلمان مکمل طورپر بےقصور تھے اور مخالفین مکمل طورپرباقصور۔اس کےباوجودایساکیوں ہواکہ قرآن میں مخالفین کوبرابھلاکہنےکےبجائےصرف مسلمانوں کی اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کا انداز اختیار کیاگیا۔

اس کا سبب زاویۂ نظرکافرق ہے۔اس طرح کےمعاملے میں کلام کاایک طریقہ ہے کہ اس کامنطقی تجزیہ کیاجائے۔منطقی انصاف کی روشنی میں دیکھاجائےکہ کیاصحیح ہے اور کیا غلط،کون ظالم ہےاورکون مظلوم۔یہ طریقہ بظاہرمنصفانہ معلو م ہوتاہےمگروہ سراسر بےفائدہ ہے۔ اس طرح کےمعاملہ میں اصل اہمیت منطقی انصاف کوبیان کرنے کی نہیں ہے بلکہ مسئلہ کےحل کی عملی تدبیرڈھونڈھنےکی ہے۔اس طرح کےمعاملہ میں ہونے والی نقصان کی تلافی عملی تدبیرسےہوسکتی ہے،نہ کہ منطقی تجزیہ سے۔

قرآن نےاحدکی جنگ پر تبصرہ کرتےہوئےیہی عملی طریقہ اختیارکیاہے۔آخرت کی عدالت میں بلاشبہ ظالموں کو ان کاظلم بتایا جائے گا اور اس پر انہیں سزادی جائے گی۔ مگر دنیا میں اس طرح کے موقع پرکرنےکااصل کام یہ ہےکہ معاملہ کاعملی حل دریافت کیا جائے تاکہ اس کے ذریعہ اپنی شکست کو دوبارہ فتح میں تبدیل کیا جاسکے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion