40۔ پُر مشقت زند گی
قرآن میں ارشاد ہوا ہے:نہیں،میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔ اور تم اس میں مقیم ہو۔ اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی۔ ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے (90:1-4)۔
قرآن کی اس آیت میں خدا کے تخلیقینقشہ کو بتا یا گیا ہے۔ وہ یہ کہ موجودہ دنیا کو خدا نے آرام گاہ کے طور پر نہیں بنایا ہے بلکہ اس کو امتحان گاہ کے طور پر بنا یا ہے۔ اس امتحانی مصلحت کی بنا پر دنیا میں ہر مرد اور عورت کے ساتھ طرح طرح کی مصیبتیںاورمشقتیںپیش آتی ہیں۔ کیوں کہ مصیبتوںاور مشقتوں میں ڈالے بغیر امتحان کا عمل انجام نہیں پا سکتا۔