32۔ جنت میں رفاقت

قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ جنت میں داخلہ کے مستحق قرار پائیں گے اُن کے ساتھ یہ مزید انعام کیا جائے گا کہ ان کے قریبی رشتہ دار، اگر وہ صالح ہوں تو ان سب کو ایک ساتھ رہنے کا موقع دیا جائے گا تا کہ اُن کی خوشیوں میں اضافہ ہو۔ اس سلسلہ میں قرآن میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل ہوا ہے:اور جو لوگ ایمان لائے اور اُن کی اولاد بھی ان کی راہ پر ایمان کے ساتھ چلی، اُن کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی جمع کر دیں گے، اور اُ‌ن کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے۔ ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہوا ہے(52:21)۔

قرآن کی اس آیت میں اہل جنت کے لیے ایک خصوصی انعام کا ذکر ہے۔ وہ یہ کہ اگر کچھ لوگ اپنے اعمال‌کےنتیجہ میں جنت کے اونچے درجہ میں جگہ پائیں اور اُ‌ن کے قریبی رشتہ دار اُ‌س سے کم درجہ کی جنت کے مستحق ٹھہرے ہوں تو اُ‌ن کے ساتھ یہ خصوصی انعام کیا جائے گا کہ نیچے والوں کے درجہ کو اپ‌گریڈ(upgrade)کر کے اوپر کے درجہ میں پہنچا دیا جائے گا تا کہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر جنت میں رہ سکیں‌۔

یہ خدائی قانون ایک بہت بڑا انعام ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ اگر کسی عورت کا شوہر مر جائے اور بیوی دنیا میں زندہ رہے تو بیوی کوغمگین‌ہونے کی ضرورت نہیں‌۔ اُ‌س کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے بقیہ ایام میں زیادہ سے زیادہ خیر کا عمل کرے تاکہ اُس کو موت کے بعد جنت میں زیادہ اعلیٰ درجہ مل سکے۔ اس کے بعد یہ ہو گا کہ خدااس کے شوہر کے درجہ کو اَپ‌گریڈ کر کے شوہر اور بیوی دونوں کوایک ساتھ رہنے کا موقع عطا فرمائے گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom