35۔ تنگی‌کے بعد وُ‌سعت

قرآن میں شوہر اور بیوی کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے چاہیے کہ وسعت و الا اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے او زجس کی آمدنی کم ہو اُ‌س کو چاہیے کہ اللہ نے جتنا اس کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرے۔ اللہ کسی پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اُ‌تنا ہی جتنا اس کو دیا ہے، اللہ سختی کے بعد جلد ہی آسانی پیدا کرے گا(65:7)۔

خاندانی‌زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کم آمدنی کی وجہ سے شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے پیدا ہوتے ہیں‌۔ گھر کا سکون درہم برہم ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ صرف اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ لوگ معاملہ کو صرف حال‌(present)کے اعتبار سے دیکھتے ہیں، وہ معاملہ کو مستقبل‌(future) کے اعتبار سے نہیں دیکھ پاتے۔ یہی ذہن تمام جھگڑ ے کی جڑ ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ حال سے اوپر اُٹھ کر سوچیں‌۔ وہ مستقبل کے امکانات پر اعتماد کریں‌۔ یہ طریقِ‌فکر عورت اور مرد کے درمیان حوصلہ پیدا کر نے والا ہے۔ وہ مسئلہ کو وقتی مسئلہ قرار دے کر اُ‌س کی سنگینی کو ختم کر دیتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom