18۔حیات طیبہ
قرآن میں ارشاد ہوا ہے:جو شخص کوئی نیک کام کرے، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اس کو زندگی دیں گے، ایک اچھی زندگی۔ اور جو کچھ وہ کرتے رہے اس کا ہماُن کو بہترین بدلہ دیں گے(16:97)۔
قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی نظر میں عورت اور مرد دونوں کی حیثیت بالکل یکساں ہے۔ دونوں کے لیے عمل کا ایک ہی معیار ہے۔ دونوں کے لیے دنیا میں خدا کی رحمت اور آخرت میں خدا کے عذاب سے نجات کا فیصلہ ایک ہی اُصول کے تحت ہو گا۔ دونوں کے بارے میں خدا کا قانون عمل کی بنیاد پر ہے، نہ کہ جنس کی بنیاد پر۔
Book :