21۔ متقیو ں کی امامت

قرآن میں اہل جنت کی کچھ صفات بتائی گئی ہیں‌۔ یعنی وہ صفتیں جن کی بنا پر کوئی شخص جنت میں داخلہ کا مستحق قرار پائے گا۔ اہل جنت کی ان صفتوں میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ اپنے خاندان والوں کے لیے خدا سے یہ دعا کرتے ہیں:

اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب، ہم کو ہماری بیوی اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا(25:74)۔

اس دعا کو اگر لفظ بدل کر کہا جائے تو وہ یہ ہو گی ۔ اے خدا، میرے دل کی ٹھنڈک تقویٰ میں ہے۔ اے خدا، تو میرے بیوی اور بچوں کو متقی بنا تا کہ اُ‌ن کو دیکھ کر میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں‌۔ میرا خاندان متقیوں کا خاندان بن جائے۔

ایک ماں اور ایک باپ، اگر وہ سچے خدا پرست ہیں تو اُن کو اس میں خوشی نہیں ہو سکتی کہ اُن کےبچےّ مادی چمک دمک میں جیتے ہوں‌۔ بلکہ اُ‌ن کی خوشی اسی میں ہو گی کہ اُن کے بچے خدا سے ڈر نےوالے ہوں‌۔ وہ خدا کے حکم کے مطابق، اپنی زندگی گذار یں‌۔ ایسا ہی خاندان حقیقی معنوں میں خدا پر ست خاندان ہے۔ اور وہ ماں اور باپ خوش قسمت ہیں جو ایسے خدا پرست خاندان کے سر پر ست بنے ہوئے ہوں‌۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom