15۔ عورت ماں کی حیثیت سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنتماؤں کے قدموں کے نیچے ہے:الْجَنَّةُ تَحْتَ أَقْدَامِ الْأُمَّهَاتِ(مُسند الشِہاب القُضاعی، حدیث نمبر 119)۔
عورت ماں کی حیثیت سے اپنی اولاد کی سب سے بڑی محسن ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے انسان کے اوپر ماں کا درجہ سب سے زیادہ ہے۔ اس حدیث میں در اصل اس حقیقت پر زور دیا گیا ہے کہ محسن کے احسان کا اعتراف سب سے بڑی نیکی(virtue)ہے۔ اس نیکی کی اسپرٹ جس کے اندر ہو اُس کے اندر بیک وقت دو صفتیں موجود ہوں گی۔انسان کی نسبت سے اُس کے حسنِ سلوک کا گہرا اعتراف اور خدا کی نسبت سے اُس کے احسان کا گہرا شکر۔ یہی صفت کسی انسان کے لیے جنت میں داخلہ کا سب سے بڑا استحقاق ہے۔