14۔ یکساں انعام
قرآن میں ارشاد ہوا ہے:اور جو شخص کوئی نیک کام کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ اور اُن پر ذرا بھی ظلم نہ ہو گا(4:124)۔
قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ عملِصالح کے انعام میں اللہ تعالیٰ کے یہاں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ خدا کا ایک ہی قانونِ جزاءدونوںصنفوں کے لیے ہے۔ جو کوئی بھی سچے ایمان باللہ کا ثبوت دے اور حقیقی معنوں میں نیک عمل کرے وہ یکساں طور پر ابدی جنت کا مستحق قرار پائے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔
Book :