36۔ دینی تر بیت

قرآن میں ارشاد ہوا ہے: اے ایمان والو، اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے، اس پر تند خو اور زبردست فرشتے مقرر ہیں، اللہ ان کو جو حکم دے اس میں وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا اُن کو حکم ملتا ہے (66:6)۔

عام طور پر لوگوں کا مزاج یہ ہوتا ہے کہ وہ مادی نقصان اور فائدہ کے اعتبار سے سوچتے ہیں‌۔ وہ اپنے قریبی مسائل میں اُلجھے‌رہتے ہیں‌۔ یہ ذہن ہلاکت خیز حد تک غلط ہے۔ صحیح یہ ہے کہ عورت اور مرد دونوں آخرت کے نقصان اور فائدہ کے اعتبار سے سو چیں‌۔ وہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل خاندان کو آخرت کے عذاب سے بچانے کی فکر کریں‌۔ ہر ایک کو سب سے زیادہ شوق‌اخروی‌جنت کا ہو، نہ کہ دنیوی فائدہ کے حصول کا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom