33۔ دونوں کا انعام برا بر

قرآن میں ارشاد ہوا ہے :بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کو قرض دیا، اچھا قرض، وہ اُن کے لیے بڑھایا جائے گا اور اُ‌ن کے لیے با عزت اجر ہے(57:18)۔

اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کو قرآن میں بتایا گیا ہے کہ وہ گویا کہ اللہ کو قرض دینا ہے۔ یہ قرض آخرت میں بہت بڑے اضافہ کے ساتھ ہر ایک کو لوٹایا جائے گا۔ اس عمل کا تعلق مردوں سے بھی ہے اور عورتوں سے بھی‌۔ دونوں ہی کے لیے یہ خوش خبری ہے کہ وہ موجودہ دنیا میں اللہ کے لیے اپنا مال خرچ کریں، اور پھر آخرت میں بہت زیادہ اضافہ کے ساتھ وہ اُن کو واپس ملے۔

قرض حسن یا خدا کے لیے قرض دینا در اصل اُس انفاق مال کا با عزت نام ہے جو دعوت الی اللہ کے مقصد کے لیے دیا جائے۔ دعوت کا کام خالص خدائی کام ہے۔ اُ‌س کے ساتھ کوئی بھی دنیوی غرض وابستہ نہیں ہوتی‌۔ وہ صرف اس لیے کیا جاتا ہے کہ بندوں کے اوپر خدا کی حجت تمام ہو۔ اسی لیے ایسے مالی انفاق کو قرض حسن کا نام دیا گیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom