کتنا مشکل کتنا آسان

ایک صاحب ملے۔ ان کے پاس یونیورسٹی کی ایک بڑی ڈگری ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’مولانا صاحب، آپ انگریزی رسالہ نکالتے ہیں۔ مگر آپ کے رسالہ کی انگریزی غلط ہوتی ہے۔‘‘ میں نے کہا کہ آپ زبان کی غلطی کی کوئی مثال دیجیے۔ ان کے ہاتھ میں اس وقت الرسالہ ماہ نمبر 1986ء تھا۔ اس شمارہ کے ٹائٹل کے آخری صفحہ پرایک مضمون انگریزی زبان میں شائع ہوا ہے۔ (یہ مضمون الرسالہ اردو اور انگریزی دونوں میں موجود ہے) یہ انگریزی مضمون حسب ذیل ہے:

To spread the word of God is the highest form of charity. It appeals to the mind, the heart, the soul. That being the earnest endeavour of this magazine, how noble- spirited it would be of you, dear readers, if you sent it on regularly to friends and relatives. Make a gift of it. Think of a whole year's subscription as being both a delightful present as well as a contribution to a worthy cause.

مذکورہ بزرگ نے اس عبارت کی چوتھی سطر میں لفظ sent پر نشان لگاتے ہوئے کہا کہ دیکھیے یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہاں if you send ہونا چاہیے، نہ کہ if you sent جیسا کہ آپ نے لکھاہے۔‘‘ مگر جو لوگ انگریزی زبان سے بخوبی واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ اعتراض درست نہیں۔میں نے جواب دیا کہ معاف کیجیے، آپ نے یہ بات محض جوشِ اعتراض میں فرمائی ہے، نہ کہ بر بنائے واقفیت آپ ایساکہہ رہے ہیں۔ آپ نے اپنے اس اعتراض کی تحقیق کے لیے گرامر کا مطالعہ نہیں کیا، ورنہ آپ ہرگز ایسانہ فرماتے۔ میں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پرنسپل کلاز میں چوں کہ لفظ would (سیکنڈ فارم) استعمال ہوا ہے ، اس بنا پر سب آرڈینیٹ کلاز میں بھی sent (سیکنڈ فارم) استعمال کیا جائے گا۔ یہی انگریزی گرامر کا اصول ہے:

The form 'sent' is gramatically necessitated by the use of the word  'would' in the principal clause of the sentence. The other possible alternative  would be 'could send' but not 'send'.

میرے اس جواب کے بعد مذکورہ بزرگ چپ ہو گئے۔ تاہم انہوں نے زبان سے اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کیا۔ تم غلطی پر ہوکہنا کتنا زیادہ آسان ہے اور میں غلطی پر ہوں کہنا کتنا زیادہ مشکل۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom