اپنی کمزوری

رابرٹ امیان (Robert Emmiyan) روس کا مشہور کھلاڑی ہے۔ وہ لمبی کو دکا چیمپین (Top Long-Jumper) سمجھا جاتاہے۔ وہ 15 فروری 1965ء کو پیدا ہوا اور عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کرغیر معمولی شہرت حاصل کی۔

ایک ہندوستانی جرنلسٹ مسٹر وی کرشنا سوامی نے رابرٹ امیان کامفصل انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ٹائمس آف انڈیا (5اپریل 1988ء) میں شائع ہوا ہے۔ مسٹر کرشنا سوامی نے روسی چیمپین سے پوچھا کہ بین الاقوامی کھیل میں جب آپ شرکت کرتے ہیںتو اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں۔ رابرٹ امیان نے جواب دیا:

The most important is to get rid of the defects which prevent me from improving my performance. My coach and I know that I have reserves which we must put to use.

 سب سے اہم بات اپنی کمزوریوں کو دورکرنا ہے جو کہ میری کارکردگی کواچھا بنانے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ میرے استاد اور میں دونوں جانتے ہیں کہ میرے اندرمحفوظ صلاحیتیں ہیںجن کو ہمیں استعمال میں لانا ہے۔

رابرٹ امیان نے کھیل میں کامیابی کا جو راز بتایا ہے وہی وسیع تر زندگی میں بھی کامیابی کا راز ہے۔ زندگی کے مقابلہ میں جب بھی کوئی شخص ناکام ہوتا ہے تو وہ خود اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ناکام ہوتا ہے۔ اپنی داخلی کمزوریوں کو جاننا اور ان کو دور کرتے ہوئے زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدانِ عمل میں داخل ہونا، یہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔ موجودہ دنیامیں جو شخص بھی کامیاب ہوتا ہے وہ اسی شرط کو پورا کر کے کامیاب ہوتا ہے اور جو شخص ناکام ہوتا ہے وہ اسی لیے ناکام ہوتا ہے کہ وہ اس شرط کو پورا کرنے میں کوتاہ ثابت ہوا تھا— ناکام وہ ہے جو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال میں ناکام رہے، اور کامیاب وہ ہے جو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال میں کامیاب ثابت ہو۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom