اسلام کے نام پر غیر اسلام

ایک تعلیم یافتہ مسلمان جو امر یکہ میں رہتے ہیں انھوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ آج کل امریکہ میں اسلام کی تصویر اتنی خراب ہو گئی ہے کہ میں اپنے کو مسلمان بتاتے ہوئے گھبراتا ہوں۔ کوئی مجھ سے میر امذ ہب پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ میں مذ ہب انسانیت کو مانتا ہوں اگر میں اپنامذ ہب اسلام بتاؤں تو وہ فورا کہے گا— پھر تو تم ایک دہشت گر د ہو :

Then you must be a terrorist

انھوں نے کہا کہ اسلام کی یہ تصویر جدید میڈیا نے بنائی ہے ۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ بلکہ اسلام کی یہ تصویر خود مسلمانوں نے بنائی ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسلمان جگہ جگہ اسلام کے نام پر تشدد کی تحریکیں چلار ہے ہیں ۔ اسی کو میڈیا کے لوگ رپورٹ کرتے ہیں۔ مسلمان اپنی یہ تحریکیں چونکہ اسلام کے نام پر چلاتے ہیں اس لیےوہ اسلام سے منسوب ہو کر میڈیا میں آتی ہیں۔ جب مسلمان خوداس قسم کی تحریکوں کو اسلام کے نام پر چلار ہے ہوں تو میڈیا ان کو کسی اور نام سے کیسے رپورٹ کرے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ اس قسم کی متشد دانہ تحریکیں صرف کچھ مسلمان چلاتے ہیں، نہ کہ سارے مسلمان۔ پھر ان کی بنیاد پر سارے مسلمانوں کے بارے میں منفی رائے قائم کرنا کیوں کر درست ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اس قسم کی تحریکیں تھوڑے مسلمان چلاتے ہیں مگر اسی کے ساتھ یہ بھی صحیح  ہے کہ بقیہ مسلمان ان تحریکوں کی کھلی مذمت نہیں کرتے۔ وہ ان کے بارے میں خاموشی کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس لیے خود اسلامی اصول کے مطابق، یہ کہنا درست ہو گا کہ اسلام کے نام پر نفرت اور تشد د کی ان تحریکوں کو چلانے کے لیے اگر تھوڑے لوگ بر اہ ر است ذمہ دار ہیں تو بقیہ لوگ اس کے بالواسطہ ذمہ دار ۔

موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی یہ روش بے حد افسوسناک ہے۔ اسلامی حکومت اور نظام  مصطفی اور اسلامی جہاد کے نام پر ایسے افعال کیے جار ہے ہیں جو سر اسر اسلام کے خلاف ہیں۔ جو لوگوں کو خدا کے دین سے قریب کرنے کے بجائے انھیں اس سے دور کر رہے ہیں۔ اس اندوہناک صورت حال کو دیکھ کر ایک شاعر نے بجاطور پر کہا ہے

کسے خبر تھی کہ لے کر چراغ مصطفوی

جہاں میں آگ لگاتی پھرے گی بولہبی

Maulana Wahiduddin Khan
Book :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom