عورت کی ذمہ داریا ں

عورت کو مرد کے ساتھ (ایک بیوی کو اپنے شوہر کے ساتھ )کس طرح رہنا چاہیے۔ یہ فطرت کی زبان میں  ہر عورت کے اندر پیشگی طور پررکھ دیا گیا ہے۔ اگر عورت فی الواقع سنجیدہ ہوتو خود اس کی اندرونی فطرت اس معاملہ میں  اس کی رہنمائی کے لیے کافی ہوجائے گی۔ یہی مطلب ہے اس آیت کا کہ پس جوصالح عورتیں ہیں وہ فرماں بردار ہوتی ہیں اور رازوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں (سوره النساء، 4:34)۔

مرد کے حق میں  عورت کی جو ذمہ داریا ں قرآن وسنت میں  بتائی گئی ہیں، وہ دراصل اسی فطرت نسوانی کا تعین ہیں۔ اگر عورت کی فطر ت زندہ ہو، اور وہ حقیقت پسند بن کر زندگی گزارنا چاہے تو وہ اسلام کی ان تعلیمات کو اپنے لیے اجنبی نہیں پائے گی بلکہ ان کو خود اپنے دل کی آواز سمجھ کر انھیں قبول کرلے گی۔ یہاں ہم ان اسلامی اصولو ں کو چند عنوانات کے تحت مختصراً درج کرتے ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion