دینِ فطرت

اسلام فطرت کا دین ہے۔ اسلام کی تعلیمات فطرت کے سادہ اصولوں پر مبنی ہیں۔ عورت اور مرد کے باہمی تعلق کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ اس معاملہ میں  اسلام نے چند سادہ اصول مقرر کردیے ہیں۔ یہ سادہ اصول ہر ایک کے لیے قابل عمل ہیں۔ اگر ان کو سنجیدگی کے ساتھ اختیار کر لیا جائے تو ہرخاندان سکون اور عافیت کا گہوارہ بن جائے گا۔

عورت اور مرد کے تعلق کے بارے میں  فقہاء اسلام نے بہت سی تفصیلات وضع کی ہیں۔مگر یہاں ہم کو ان فقہی تفصیلات سے کوئی بحث نہیں ہے۔ ہم صرف وہ بنیادی اصول بیان کریں گے جو قرآن وحدیث میں  مقررکیے گئے ہیں۔ اور جو دراصل اسلامی طرز معاشرت کی اساس ہیں۔ اس معاملہ کی فقہی اور جزئی تفصیلات پر ہر زبان میں  کتابیں موجود ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے لوگ انھیں ان کتا بوں میں  دیکھ سکتے ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion