عورت کا مقام

’’ جو لوگ سونا چاندی جمع کرکے رکھتے ہیں اور ان کو خدا کی راہ میں  خرچ نہیں کرتے۔ انھیں سخت عذاب کی خوشخبری دے دو۔‘‘ (9:34) قرآن کی یہ آیت اتری تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تَبًّا ‌لِلذَّهَبِ تَبًّا لِلْفِضَّةِ(براہو سونے کا اور برا ہوچاندی کا)۔ یہ بات جب آپ کے اصحاب کو معلوم ہوئی تو وہ تشویش میں  پڑگئے۔ انھوں نےآپس میں  کہا:فَأَيُّ ‌مَالٍ ‌نَتَّخِذُ( اب ہم کون سامال جمع کریں؟) حضرت عمر اس وقت وہاں موجود تھے۔ انھوں نے کہا ، اگر تم لوگ پسند کرو تو میں  اس کی بابت رسول اﷲسے سوال کروں؟ لوگوں نے کہا:ہاں۔ چنانچہ وہ آپؐ کے پاس گئے اور کہا کہ آپ کے اصحاب کہہ رہے ہیں کہ کاش ہم جانتے کہ کون سا مال بہتر ہے تو ہم اسی کو جمع کرتے آپ نے فرمایا:

يَتَّخِذُ أَحَدُكُمْ لِسَانًا ذَاكِرًا، وَقَلْبًا شَاكِرًا، وَزَوْجَةً ‌مُؤْمِنَةً ‌تُعِينُ أَحَدَهُمْ عَلَى إِيمَانِهِ(مسند احمد، حديث نمبر 22392)۔ وفي روايةلِيَتَّخِذْ أَحَدُكُمْ قَلْبًا شَاكِرًا، وَلِسَانًا ذَاكِرًا، وَزَوْجَةً مُؤْمِنَةً، تُعِينُ أَحَدَكُمْ عَلَى أَمْرِ الْآخِرَةِ۔(سنن ابن ماجه، حديث نمبر 1856)

تم میں  سے ہر ایک یہ کرے کہ یاد کرنے والی زبان اور شکرکرنے والا دل اپنائے اورایسی بیوی اختیار کرے جواس کے ایمان پر اس کی مدد کرے۔ ایک اور روایت میں  ایمان کے بجائے آخرت کا لفظ ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion