نکاح وطلاق

ایک مرد اور ایک عورت جب اپنے آپ کو نکاح کے رشتہ میں  وابستہ کرتے ہیں تو ہمیشہ اسی جذبہ کے تحت وابستہ کرتے ہیں کہ دونوں ساری عمر ایک ساتھ رہیں گے اور ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔ اس کے بعد جب قدرت ان کے درمیان ایک بچہ پیدا کرتی ہے تو یہ گویا ایک قسم کی زنجیر ہوتی ہے جو اس بات کی ضمانت ہوتی ہے کہ دونوں زیادہ گہرائی اور پائیداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہوچکے ہیں۔

انسائیکلوپیڈیا بر ٹانیکا ( 1984) میں  مغربی ملکوں کے اعداد و شمار کی روشنی میں  بتایا گیا ہے کہ بے اولاد جوڑوں میں  طلاق کا رجحان اس سے زیادہ پا یا گیا جتنا کہ ان جوڑوں میں  جو صاحب اولاد ہیں:

”Childless couples tend to have a higher divorce rate than couples with children“.

(Encyclopedia Britannica, 7/163-64).

ایک مغربی جج نے اپنے فیصلہ میں  اس فطری حقیقت کو ان الفاظ میں  بیان کیا کہ ہر چھوٹا بچہ جو ایک جوڑے کے یہاں پیدا ہووہ ایک مزید ضمانت ہے کہ ان کی شادی کسی طلاق کی عدالت میں  کبھی ختم نہ ہوگی:

Every little youngster born to a couple is an added assurance that their marriage will never be dissolved in a divorce court.

تاہم اس قسم کی تما م فطری اور نفسیاتی بند ھنوں کے باوجود کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مرد یا عورت یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ دونوں کو ایک دوسرے سے علاحدہ ہو جانا چاہیے۔ قدیم زمانہ میں  یہ صورت حال بہت کم پیش آتی تھی۔ مگر موجودہ زمانے میں  ، خاص طور پر مغربی ملکوں میں ، طلاقوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

طلاق زندگی کی ایک حقیقت ہے۔ مگر طلاق کی کثر ت بلاشبہ ایک نئی چیز ہے جو موجودہ زمانے میں  مختلف اسباب کے تحت پیدا ہوتی ہے۔ ان میں  سے ایک سبب عورتوں کے لیے روزگار کی آسانی بھی ہے۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا (1984) کے مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ صنعتی دور نے عورتوں کے لیے یہ بات زیادہ آسان کردی کہ وہ اپنی معاش خود حاصل کرسکیں، خواہ وہ تنہاہوں یا شادی شدہ ہوں یا مطلقہ ہوں یا بیوہ ہوں۔ اس سلسلہ میں  یہ بات دلچسپی کے ساتھ نوٹ کرنے کی ہے کہ 1930 کے بعدکے زمانہ میں  پیدا ہونے والی عظیم کسا دبازاری نے امریکا میں  طلاقوں کے اضافہ کی تعداد کو ایک عرصہ کے لیے روک دیا تھا:

Industrialization has made it easier for women to support themselvewhether they are single, married, divorced, or widowed. In this connection, it is interesting to note that the Great Depression of the 1930s stopped the rise in the number of divorces in the United States for a time.

(Encyclopedia Britannica, 7/163)

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion