ایک حدیث

’’ڈیٹ‘‘ کا مذکورہ مغربی رواج اس بات کو جائز قرار دیتا ہے کہ غیر شادی شدہ عورت اور مرد تنہائی میں  ایک دوسرے سے ملیں اور جتنی دیر تک چاہیں ایک ساتھ اپنے اوقات گزاریں۔ اس رواج نے مغرب میں  جو اندو ہناک صورت حال پیداکی ہے اس کو نظر میں  رکھیے اور پھر مندرجہ ذیل حد یث پر غور کیجیے۔ تومعلوم ہوگا کہ شر یعت نے اس معاملہ میں  جو اصول مقرر کیے ہیں وہ کس قد ر بامعنی ہیں:

مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، ‌فَلَا ‌يَخْلُوَنَّ بِامْرَأَةٍ لَيْسَ مَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا، فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ (مسنداحمد،حدیث نمبر14651)۔یعنی،جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو تو اس کو چاہیے کہ ہرگز وہ کسی ایسی عورت کے ساتھ خلوت میں  نہ رہے جس کے ساتھ کوئی محرم موجود نہ ہو۔ کیوں کہ وہاں ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے۔

غیر مرد اور عورت اگر تنہائی میں  ملیںتو شیطان کو فوراً انھیں ور غلا نے کا موقع مل جاتا ہے۔لیکن اگر ملاقات کے وقت کوئی محرم رشتہ دار بھی ساتھ موجود ہوتو شیطان کو ان کی نفسیات میں  داخل ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔ پهلي صورت میں  ملاقات کسی حد پر نہیں رکتی۔ اور دوسری صورت میں  ملاقات حد كے اندر رہتی ہے، و ہ اس سے آگے جانے نہیں پاتی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion