مسئلہ کا حل نہ کہ حکم

مذکورہ بالا بحث سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ عورت اور مرد کی تعداد میں  نابرابری ہماری دنیا کا ایک مستقل مسئلہ ہے۔ وہ جنگ کی حالت میں  بھی پایا جاتا ہے اور جنگ نہ ہونے کی حالت میں  بھی۔ اب سوال یہ ہے کہ جب دونوں صنفوں کی تعداد میں  نابرابری ہے تواس نابرابری کے مسئلے کو کس طرح حل کیا جائے۔ یک زوجگی کے اصول پر عمل کرنے کے نتیجے میں  جن بیوہ یا غیر بیوہ عورتوں کو شوہر نہ ملیں ، وہ اپنی فطرت کے تقا ضے پورے کرنے کے لیے کیا کریں۔وہ سماج میں  کس طرح اپنے لیے ایک باعزّت زندگی حاصل کریں۔

ایک طریقہ وہ ہے جو ہند ستان کی روایات میں  بتایاگیا ہے۔ یعنی ایسی (بیوہ ) عورتیں اپنے آپ کو جلاکر اپنے وجود کو ختم کرلیں۔ تاکہ نہ ان کا وجود رہے اور نہ ان کے مسائل۔ یا پھر ایسی عورتیں گھر سے محروم ہو کر سٹرکوں کی بے کس زندگی گزارنے پر راضی ہو جائیں۔ اس اصول پر عمل کرنے کی بنا پر ہند وسماج کا کیا حال ہوا ہے، اس کی تفصیل جاننا ہو تو انڈیا ٹوڈ ے ( 15 نومبر1987) کی 8 صفحات کی باتصویر رپورٹ ملاحظہ فرمائیں جو اس با معنی عنوان کے تحت شائع ہوئی ہے — بیوائیں، انسانیت کا بر بادشدہ ملبہ:

Widows: Wrecks of Humanity

ا س حل کے بارے میں  یہاں کسی مزید گفتگو کی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ مجھے یہ امید نہیں کہ موجودہ زمانےمیں  کوئی باہوش آدمی اس طریقہ کی وکالت کر سکتا ہے یا کسی بھی درجہ میں  وہ اس کو مذکورہ مسئلہ کا حل سمجھ سکتاہے۔

دوسری صورت وہ ہے جو مغربی ملکوں کی ’’ مہذب سو سائٹی ُ ‘‘ میں  رائج ہے۔ یعنی کسی ایک مرد کی دو سری منکوحہ بیوی بننے پر راضی نہ ہونا، البتہ بہت سے مردوں کی غیر منکوحہ بیوی بن جانا۔

دوسری عالمی جنگ میں  یورپ کے کئی ملک لڑائی میں  شریک تھے۔ مثلاً جرمنی ، فرانس، انگلینڈ وغیرہ۔ ان میں  مرد بڑی تعداد میں  مارے گئے۔ چنانچہ جنگ کے بعد مردوں کے مقابلہ میں  عورتو ںکی تعداد بہت زیادہ ہوگئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان ملکوں میں  جنسی بے راہ روی عام ہوگئی۔ یہاں تک کہ بہت سی بے شوہر عورتوں کے گھر وں کے سامنے اس قسم کے بورڈ لکھے ہوئے نظر آنے لگے — رات گزارنے کے لیے ایک مہمان چاہیے:

Wanted an Evening Guest.

یہ صورت حال مغرب میں  جنگ کے بعد بھی مختلف صورتوں میں  بد ستور باقی ہے۔ اب اس کو باقی رکھنے کا سبب زیادہ تر صنعتی اور مشینی حادثات ہیں جس کی تفصیل اوپر درج کی گئی۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion