ہر حا ل میں  خیر ہے

وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (سوره النساء، 4:19)۔يعني، اور تم عورتوں کے ساتھ اچھی طرح گزر ان کرو۔ اگر وہ تم کو پسند نہ ہوں تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسند نہ ہو اور اﷲ نے اس کے اند ر بہت زیادہ بھلائی رکھ دی ہو۔

اس آیت میں  اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ اس دنیا میں  کوئی چیز مکمل نہیں۔ ایک عورت اگر ایک اعتبار سے زیادہ ہے تو وہ دوسرے اعتبار سے کم ہوگی۔ اور اگر وہ کسی اعتبار سے کم ہے تو وہ کسی اور اعتبار سے زیادہ ہوگی۔ اس لیے کسی عورت کی صرف کمی کو دیکھ کر اس سے بیزارنہ ہو جاؤ، بلکہ اس کے روشن پہلو کو دیکھ کر اس کے ساتھ اچھی طرح نباہ کرو۔ یہی موجودہ دنیا میں  کامیابی کا اصل راز ہے۔ باہر کی دنیا میں  بھی وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو گھر کی دنیا میں  اس تجربہ سے سبق لے سکے۔ زندگی کی کامیابی ’’ تاریکی ‘‘ میں  ’’ روشنی‘‘ دیکھنے کا نام ہے، اور یہ اہم سبق ہر آدمی کو اس کے گھر سے سکھایا جاتا ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion