سنّتِ رسول نہیں

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں حضرت فاطمہ كے علاوہ تین اور صاحبزادیاں تھیں جو بڑی ہوئیں اورپھر بیاہی گئیں۔ مگر مذکورہ ’’ جہیز‘‘ بھی آپ نے صرف حضرت فاطمہ کو دیا۔ بقیہ صاجزادیوں کو اس قسم کا کوئی جہیز نہیں دیا۔ اگر جہیز فی الواقع آپ کی مستقل سنّت ہوتی تو آپ نے بقیہ صاحبزادیوں کوبھی ضرور جہیز دیا ہوتا۔ مگر تاریخ اور سیر ت کی کتا بوں میں  نہیں ملتا کہ آپ نے بقیہ صاحبزادیوں کو بھی ’’ جہیز ‘‘ دیا ہو۔

 یہ فرق خود ثابت کرتا ہے کہ مذکورہ جہیز ، اگر اس کو جہیز کہا جاسکے، بربنائے ضرورت تھا، نہ کہ بربنائے رسم۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت علی جب چھوٹے تھے اسی وقت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے والد ( ابوطالب ) سے کہہ کر ان کو اپنی سرپرستی میں  لے لیا تھا۔ حضرت علی بچپن سے آپ کی زیر کفالت تھے۔ گویا حضرت علی ایک اعتبار سے آپ کے چچاز اد بھائی تھے اور دوسرے اعتبار سے آپ کے بیٹے کے برابر تھے۔ بچپن سے آپ کے تمام اخراجات کی فراہمی آپ کے ذمہ تھی۔ اس لیے بالکل قدرتی بات تھی کہ نکا ح کے بعد نیا گھر بسانے کے لیے آپ انھیں بطور سرپرست کچھ ضروری سامان دے دیں۔

اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اسلام ایک ناقص دین ہے، اس میں  زندگی کے تمام معاملات کے بارے میں  احکام موجود نہیں۔ تومسلمان ایسے شخص سے لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ مگر عملاًمسلمان اسی بات کا مظاہرہ کررہے ہیں کہ اسلام ایک ناقص دین ہے، یاکم ازکم یہ کہ اس کی ہدایات کے مقابلہ میں  دوسرے مذاہب کے طریقے زیادہ بہتر اور زیادہ قابل عمل ہیں۔

جہیز کے بارے میں  مسلمانوں نے واضح طور پر ہندو طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ اسی طرح شادی بیاہ کی دوسری رسوم جو مسلمانوں میں  رائج ہیں وہ اسلام سے زیادہ دوسری قوموں کے طور طریقوں سے ماخوذ ہیں۔ اگر مسلمانوں کا یہ خیال ہوکہ اسلام کے کامل دین ہونے پر فخرکرنا ہی خدا کے یہاں ان کی مقبولیت کے لیے کافی ہے تو اس سے بڑی غلط فہمی اور کوئی نہیں۔ کیوں کہ یہود حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت پر فخر کرتے تھے اس کے باوجود وہ خدا کے یہاں ملعون قرار دے دیے گئے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion