باب دوم

قرآن وحدیث

قرآن اور حدیث میں  نہایت تفصیل کے ساتھ عورت کے متعلق احکام ہیں نیز عورت اور مرد کے با ہمی تعلقات کے بارے میں  واضح تعلیمات درج ہیں۔ یہاں ان میں  سے کچھ آیتیں اور حدیثیں مع ترجمہ نقل کی جاتی ہیں۔

آيات

  • وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا(4:19)۔یعنی،اور عورتوں کے ساتھ اچھی طرح گزر کرو۔ اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تم کو پسند نہ ہو مگراللہ نے اس میں  تمہارے لیے بہت بڑی بھلائی رکھ دی ہو۔
  • وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (2:228)۔یعنی،اور عورتوں کے لیے بھی معروف طریقہ پر وہی ہے جو مردوں کے لیے ہے۔ اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔ اور اللہ غالب ہے، حکیم ہے۔
  • لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَفْرُوضًا (4:7)۔ یعنی،مردوں کے لیے اس میں  حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا۔ اور عورتوں کے لیے اس میں  حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑا۔ خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ ، یہ حصہ مقرر ہے۔
  • وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً (30:21)۔یعنی،اور اللہ کی نشانیوں میں  سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان کے پاس  سکون  حاصل کرو۔ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔
  • مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَى إِلَّا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ (40:40)۔ یعنی،جس نے براعمل کیا اس کو اسی کے بقدر بدلہ ملے گا۔ اور جس نے نیک عمل کیا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو۔ تو ایسے لوگ جنّت میں  داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔
  • وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا( 4:124)۔ یعنی،اور جو کوئی نیک عمل کرے گا، وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ایسے لوگ جنت میں  داخل ہوں گے اور ان کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔
  • مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (16:97)۔ یعنی،اور جو کوئی نیک عمل کرے گا ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اس کو جِلائیں گے اچھا جلانا اور ان کو اجر دیں گے ان کے بہترین عمل کے مطابق جو وہ کرتے تھے۔
  • وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ(9:71)۔ یعنی،اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔ وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گا۔ اللہ عزیز و حکیم ہے۔
  • فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ثَوَابًا مِنْ عِنْدِ اللهِ وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ (3:195)۔ یعنی،پس ان کے رب نے ان کو جواب دیا کہ میں  تم میں  سے کسی کا عمل ضائع کرنے والا نہیں ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، تم سب ایک دوسرے سے ہو پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور جو اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں  ستائے گئے اور وہ لڑے اور مارے گئے، ان کی خطائیں ضرور میں  ان سے دور کر دوں گا اور ان کو ایسے باغوں میں  داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ان کا بدلہ ہے اللہ کے یہاں اور بہترین بدلہ اللہ ہی کے پاس ہے۔
Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion