دومثالیں

آزادی کے مصنوعی تصور نے مغربی گھروں میں  جومسائل پیدا کیے ہیں، ان کا تعلق صرف نچلے یا درمیانی طبقہ کے لوگوں میں  نہیں ہے۔ اس کے برے اثرات اونچے خاندانوں اور نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں تک پہنچے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں  یہاں ہم دومثالیں نقل کریں گے۔

حال میں  آئن سٹین کے کچھ خطوط ملے ہیں۔ یہ خطوط اس نے ایک عورت (میلیو امیرک)کے نام لکھے تھے جو بعد کو اس کی پہلی بیوی بنی۔ یہ خطوط ان کے تعلقات کی خوشی اور غم کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ یہ خطوط آئن سٹین کی تحریروں کے مجموعہ کے لیے مواد کی تلاش کے دوران حاصل ہوئے ہیں۔ اس کتاب کا نام ہے:

‘‘The Collected Papers of Albert Einstein.’’

میلیوا میرک (Mileva Maric)کی عمر آئن سٹین سے چار سال زیادہ تھی۔ خطوط سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ابتداء ً آئن سٹین کی ماں اس رشتہ پر راضی نہ تھی جس کی بناپر انھیں مایوسی کا صدمہ اٹھانا پڑا۔ بعد کو آئن سٹین اور میلیوا کا نکاح ہوا۔ تاہم نکاح سے پہلے ان کے یہاں ایک لڑکی پیداہوچکی تھی۔ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ لڑکی کے ساتھ کیا پیش آیا۔ بظاہروہ آئن سٹین کے ساتھ کبھی نہیں رہی۔

آئن سٹین اور مس میرک كي ملاقات 1896 میں فیڈرل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ( زیورک ) میں  ہوئی تھی۔ ان کا نکاح جنوری 1903 میں  ہوا۔ یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 1919 میں  ان کے درمیان طلاق ہوگئی

Einstein had met Ms. Maric in 1896 at the Federal Technical Institute in Zurich. They were married in January 1903, their marriage ended in divorce in 1919.

(The Times of India, May 5, 1987).

دوسری مثال موجودہ برطانی ولی عہد چارلس کی ہے۔ مسز پینی جونر نے حال میں  پرنس چارلس کی سوانح عمر ی شائع کی ہے۔ اس میں  وہ کہتی ہیں کہ پرنس چارلس نے ایک غلط عورت سے شادی کی۔ اس سلسلہ میں  بی بی سی کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرنس چارلس ایک غم زدہ شخص ہیں۔ وہ زمین پر بالکل تنہا ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایک بیوی سے جو مددملنی چاہیے وہ انھیں حاصل نہیں۔ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈائنا ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ دور ہوتے جارہے ہیں۔ مسز جونر نے کہا کہ انھوں نے یہ نتیجہ ان لوگوں سے بات کر کے حاصل کیا ہے جو شہزادہ سے بہت قریب ہیں۔ میں  نے اپنے کتاب میں  جو کچھ لکھا ہے اور جو نتیجہ نکالا ہے اس کو شاہی محل دیکھ چکا ہے۔ محل کے کسی آدمی نے نہیں کہا کہ میں  غلط راستہ پر ہوں۔

Charles, Diana Misfits

‘‘Prince Charles, heir to the British throne, married the wrong woman,’’ said his biographer, Mrs. Penny Junor in a recent interview with BBC. Charles, she said, was a sad character with the loneliest position on earth. He did not have the support he should have from a wife. Prince Charles and Princess Diana were growing more and more apart. Mrs. Junor said she had drawn her conclusions after talking to people who were close to him. ‘‘The palace has seen what I have written and the conclusions I have come to. No one has told me that I am on the wrong lines.’’

(Time, New York, 11 May 1987, Times of India, Hindustan Times, 29 April, 1987)

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion