مجھ سے دور رہو
انڈین اکسپریس (14 مئی 1986) میں صفحہ 14 پر ایک مغربی عورت کی تصویر ہے۔ وہ ایک میز کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے اور ایسی پریشان حال دکھائی دے رہی ہے جیسے کہ اس کا سب کچھ لٹ گیا ہو۔ مگر یہ کوئی عام عورت نہیں۔ یہ دورجدید کی مشہور تر ین ایکٹريس ایلزبتھ ٹیلر ہے تصویر کے نیچے حسب ذیل الفاظ لکھے ہوئے ہیں:
ASKING FOR MONEY: Testifying before a Senate sub-committee Capitol Hill in Washington on Thursday actress Elizabeth Taylor pleads for more money to find a cure for the deadly AIDS disease.
(Indian Express, New Delhi, May 14, 1986)
’’ ایڈز‘‘ کے لیے رقم۔ امریکی سینٹ کی ایک سب کمیٹی کے سامنے واشنگٹن میں ایکٹرس الزبتھ ٹیلر اپنامسئلہ پیش کرتے ہوئے مزید رقم کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ وہ ایڈز کے مہلک مرض سے نجات حا صل کر سکے۔
’’ ایڈز‘‘ موجودہ زمانہ کا نا قا بل علاج مرض ہے جو بے قیدجنسی اختلاط کے نتیجےمیں پیدا ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلاشخص نہ صرف خود عجیب و غریب قسم کی تکلیفوں کا شکا ر ہو جاتا ہے بلکہ وہ متعدی بھی ہے۔ دوسرے لوگ ایسے شخص سے دور بھا گنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ ایڈز کے مریض سے جو شخص چھو جائے گا اس کو بھی ایڈز کا مرض لاحق ہوجائے گا۔ چنا نچہ ٹیلر جیسی خواتین جن سے قریب ہوکر لوگ فخر محسوس کرتے تھے، اب وہ ایسی عورتوں سے دور بھاگ رہے ہیں کہ کہیں ان کو بھی یہ مہلک مرض لاحق نہ ہوجائے۔
کیسا عجیب ہے مغر بی عورت کا یہ انجام۔ وہ مساوی درجہ حاصل کرنے کی کوشش میں غیر مساوی درجہ تک پہنچ گئی۔ آگے بڑھنے کی کوشش میں وہ انسانی قافلہ سے پیچھے چلی گئی۔
