اس خط کے ملنے کے بعد میں نے تحریر کے ایک حصہ کی نقل بذریعہ ڈاک روانہ کر دی اور اس کے ساتھ حسب ذیل خط لکھا۔

رامپور ،25 ستمبر1962ء

رامپور ،25 ستمبر1962ء

محترمی    سلام مسنون

مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ آپ نے اپنے سابق فیصلہ کو بدل کر میری درخواست منظور فرما لی ہے کہ آپ میرے خیالات پر تبصرہ کریں اور میرے ان اشکالات کو دور کرنے کی کوشش فرمائیں جو آپ کے فکر کے سلسلے میں مجھے لاحق ہو گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ میرا اور آپ کا مدد گار ہو ۔ اور جو کچھ بھی اس کے نزدیک حق ہو اس کی طرف ہماری رہنمائی فرمائے۔

میں نے فی الحال یہی مناسب سمجھا ہے کہ اپنی مفصل تحریر آپ کی خدمت میں بھیجنے کے بجائے اپنے خیالات کو مختصر شکل میں آپ کے پاس روانہ کر وں ۔ اس خط کے ساتھ جو تحریر روانہ ہے اس میں میرا اشکال اپنی اولین صورت میں واضح طور پر آپ کے سامنے آجائے گا  ۔ اس کے پیش نظر آپ اپنا جواب تحریر فرمائیں ۔ آپ کی ہدایت کے مطابق میں نے اپنی تحریر کے درمیان میں سادہ کاغذ لگا دیے ہیں تاکہ آپ کو لکھنے میں آسانی ہو۔

براہ کرم اس تحریر کے ملنے کے بعد رسید سے مطلع فرمائیں ۔ نیز یہ بھی مطلع فرمائیں کہ میں کب تک آپ کے جواب کی توقع کروں ۔ آپ کا جواب ملنے کے بعد اپنے تاثرات عرض کروں گا۔

                                                خادم وحید الدین

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion