اعظم گڑھ ، 23 جنوری 1963ء

اعظم گڑھ ، 23 جنوری 1963ء

محترمی مولانا ابواللیث صاحب امیر جماعت اسلامی ہند       سلام مسنون

آپ کو یاد ہو گا، 6 دسمبر 1962ء کو رام پور میں ناظم درس گاہ کے کمرہ میں صدر الدین صاحب، افضل حسین صاحب، عبدالحئی صاحب، عروج قادری صاحب، اور جلال الدین انصر صاحب کی موجودگی میں میں نے کہا تھا کہ اگر آپ یہ طے کر دیں کہ ’’مولانا مودودی کا لٹریچر جماعت اسلامی کے فکر کی مستند شرح نہیں ہے۔‘‘ تو میں اپنی بحث کو واپس لے لوں گا۔ اور حسب سابق جماعت کے اندر رہ کر اپنا کام جاری رکھوں گا۔ یہی آج بھی میرا اصل مسئلہ ہے اور اسی کے بارے میں میں آپ کا واضح جواب معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ اصل میں میرا احساس یہ ہے کہ مولانا مودودی کا موجودہ لٹریچر جو جماعت اسلامی کے مکتبہ سے شائع ہو رہا ہے، وہ دین کو صحیح رنگ میں پیش نہیں کرتا۔ کسی وجہ سے اس پر خاص طرح کا سیاسی رنگ غالب آگیا ہے۔ اسی کے ساتھ میرا یہ احساس بھی ہے کہ یہ لٹریچر جماعت اسلامی کے افراد کے نزدیک جماعت اسلامی کے فکر کا واحد مستند ماخذ ہے۔ لٹریچر کی یہ حیثیت میرے اپنے احساس کے اعتبار سے، میرے لیے ضمیر کا مسئلہ بن گئی ہے۔ کیوں کہ میں قرآن و حدیث میں دین کا جو تصور پاتا ہوں، اور جس کے مطابق رسالہ زندگی میں پچھلے سالوں میں میرے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ لٹریچر کے مخصوص رنگ سے ہٹا ہوا ہے۔ اب چونکہ جماعت اسلامی کا حقیقی فکر وہی ہو سکتا ہے جو جماعت کے عام افراد کے نزدیک اس کا فکر ہو۔ اور جب میرے خیال کے مطابق یہ فکر تمام تر وہ ہے جو مولانا مودودی نے پیش کیا ہے تو جماعت میں رہتے ہوئے اس سے ہٹ کر کسی اور انداز میں دعوتی کام کرنا مجھے دیانت داری کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔

میری یہ خلش اس طرح دور ہو سکتی ہے کہ آپ مجھے یہ لکھ کر دے دیں کہ جماعت اسلامی کے فکر کاتعین کرنے کے لیے مولانا مودودی کا لٹریچر مستند شرح کی حیثیت نہیں رکھتا۔

براہ کرم اپنا جواب نہایت واضح الفاظ میں تحریر فرمائیں۔

                                                  وحید الدین

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion